درس قرآن 038 | البقرۃ 183-187 | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

درس قرآن 38
سورة البقرة
آیت: 183 تا 187
مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
2:54 سابقہ درس کا خلاصہ
6:02 مال کی حد سے بڑی ہوئی محبت اور جنسی خواہشات کوکنٹرول کرنے کی تعلیم و تربیت کے لیے روزے کی فرضیت
9:36 روزہ‘ نصف صبر
11:29 فرمانِ شاہی کے طور پر روزے کی فرضیت (یٰاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ)
11:59 آدمؑ سے لیکر حضورؐ تک تمام انبیاء پر روزہ فرض تھا (كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ)
13:03 روزے کی فرضیت سے مقصود‘ تقویٰ کا حصول(لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ)
13:53 روزے کا عمل شاق ہونے کے وجہ سے چند معدود ایام کا فریضہ (اَیَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ)
14:31 سفر اور مرض کی حالت میں استثناء، البتہ تیس دن کی گنتی پوری کرنا لازمی (فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِیْضًا اَوْ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ)
16:48 بخل اور سرمایہ پرستی کے خاتمے کے لیے صدقۂ فطر کی ادائیگی (وَ عَلَى الَّذِیْنَ یُطِیْقُوْنَهٗ فِدْیَةٌ طَعَامُ مِسْكِیْنٍ)
19:55 دلی خوشی سے مال خرچ کرنے والے کے لیے خیر و بھلائی کی نوید (فَمَنْ تَطَوَّعَ خَیْرًا فَهُوَ خَیْرٌ لَّهٗ)
21:02 حالتِ مرض و سفر میں روزہ رکھنے کی طاقت ہو تو روزہ رکھنا زیادہ بہتر (وَ اَنْ تَصُوْمُوْا خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ)
22:51 رمضان المبارک میں روزہ رکھنے کی وجوہات؛ کل انسانیت کی ہدایت، درست راستہ واضح کرنے اور حق و باطل میں فرق کرنے والی کتاب کا نزول (شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْهُدٰى وَ الْفُرْقَانِ) میں قرآنِ حکیم اور رمضان المبارک کے گہرا ربط و تعلق کا بیان
27:47 ہر حال میں ماہِ رمضان میں روزے رکھنے کا حکم البته مریض اور مسافر کے لیے استثناء (فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْیَصُمْهُؕ وَ مَنْ كَانَ مَرِیْضًا اَوْ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَؕیُرِیْدُ اللّٰهُ بِكُمُ الْیُسْرَ وَ لَا یُرِیْدُ بِكُمُ الْعُسْرَ)
30:02 پورے مہینے کی گنتی پوری کرنے اور عید کے دن بلند آواز سے تکبیراتِ تشریق پڑھنے کا حکم (وَ لِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰىكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ) میں ذکر و شکر کی تاکید
33:37 اللہ کا بندوں کی پکار سننا لیکن قبولیت کے تین درجے (وَ اِذَا سَاَلَكَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَاِنِّیْ قَرِیْبٌؕ اُجِیْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ)
37:07 ارادی، جسمانی، قلبی، طبیعی اور عقلی قوتوں کو ایک نکتے پر مرتکز کرکے پختہ عزم اور کامل یقین کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے مانگنا دعا کہلاتا ہے۔
39:13 دعا کا ہدف؛ رشد و ہدایت کے حصول کے لیے اللہ کے احکامات کو دل و جان سے ماننا اور یقین کی کیفیت پیدا کرنا (فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لِیْ وَ لْیُؤْمِنُوْا بِیْ لَعَلَّهُمْ یَرْشُدُوْنَ)
41:09 رمضان کی راتوں میں بیوی سے تعلق قائم کرنے کی اجازت نیز اس کا مقصد و ہدف صفتِ احسان کا حصول (اُحِلَّ لَكُمْ لَیْلَةَ الصِّیَامِ الرَّفَثُ اِلٰى نِسَآىٕكُمْؕ-هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَ اَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّؕ عَلِمَ اللّٰهُ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَیْكُمْ وَ عَفَا عَنْكُمْ فَالْــٴٰـنَ بَاشِرُوْهُنَّ وَ ابْتَغُوْا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَكُمْ)
45:43 رات کو صبح صادق تک کھانا پینا بھی جائز (وَ كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا حَتّٰى یَتَبَیَّنَ لَكُمُ الْخَیْطُ الْاَبْیَضُ مِنَ الْخَیْطِ الْاَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ-ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّیَامَ اِلَى الَّیْلِ) میں روزہ غروبِ آفتاب تک مکمل کرنے کا حکم
50:36 حالتِ اعتکاف میں بیویوں سے تعلق کی ممانعت نیز حدود اللہ کو توڑنا ناجائز اور حرام (وَ لَا تُبَاشِرُوْهُنَّ وَ اَنْتُمْ عٰكِفُوْنَ فِی الْمَسٰجِدِؕتِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ فَلَا تَقْرَبُوْهَاؕكَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ اٰیٰتِهٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ) میں آیات کو کھول کرنے بیان کرنے کا مقصد‘ تقوی اختیار کرنا

مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
دروس القرآن الحکیم
وقت اندراج
اپریل 15, 2020