درس قرآن 37
سورة البقرة
آیت: 178 تا 182
مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
1:26 رفاہیتِ متوسطہ کی بنیاد پر قومی سطح کی اجتماعیت کے اصولوں پر گفتگو جاری
3:23 انسان کی جان کی حفاظت کا قانون، قانونِ قصاص
7:40 عرب معاشرے میں تین طرح کی تقسیم کا رواج اور قرآن کا ان کے محاورے کے مطابق حکم نازل کرنا
8:35 مقتولین میں قصاص (مساوات و مماثلت) کا تحریری حکم (یٰاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الْقِصَاصُ فِی الْقَتْلٰى) قصاص کا وسیع مفہوم
10:09 قصاص میں بلاتفریق رنگ، نسل اور مذہب کل انسان برابر ہیں
11:28 اسی قانون کی اساس پر دینِ اسلام میں ہر انسان کی جان محترم ہے
12:20 الحرّ اور العبد کی وضاحت (اَلْحُرُّ بِالْحُرِّ وَ الْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَ الْاُنْثٰى بِالْاُنْثٰى) میں تین طبقوں کے تناظر میں قصاص کا خصوصی حکم
15:41 تین طبقوں کا ذکر اسی سیاق و سباق میں آیا ہے، مفہومِ مخالف متعبر نہیں!
17:24 مسلمان کو کافر ذمی کے بدلے میں قتل کیا جائے گا (امام اعظم ابوحنیفہؒ)
19:24 قانونِ قصاص‘ انسانی معاشرے کی حیات اور بقا ہے
22:02 ورثاء کے معاف کرنے کی صورت میں دیت کا قانون (فَمَنْ عُفِیَ لَهٗ مِنْ اَخِیْهِ شَیْءٌ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوْفِ وَ اَدَآءٌ اِلَیْهِ بِاِحْسَانٍ)
23:48 دیت کا قانون اللہ کی طرف سے تحفیف کا معاملہ (ذٰلِكَ تَخْفِیْفٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ رَحْمَةٌ)
25:40 عادی قاتل کے لیے دنیا و آخرت میں دردناک عذاب (فَمَنِ اعْتَدٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَلَهٗ عَذَابٌ اَلِیْمٌ)
26:54 قانونِ قصاص سوسائٹی کی حیات و بقا، قتلِ انسانیت کے ارتکاب سے بچنے کا ذریعہ اور اہلِ عقل کے لیے بڑی نشانیاں (وَ لَكُمْ فِی الْقِصَاصِ حَیٰوةٌ یّٰاُولِی الْاَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ)
27:58 جان کے تحفظ کے بعد مال کی تقسیم کا قانون؛ وصیت
28:51 عربوں کے دستور میں میت کی وراثت صرف اولاد اور بیوی کے لیے مختص تھی (كُتِبَ عَلَیْكُمْ اِذَا حَضَرَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ اِنْ تَرَكَ خَیْرَا الْوَصِیَّةُ لِلْوَالِدَیْنِ وَ الْاَقْرَبِیْنَ بِالْمَعْرُوْفِ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِیْنَ) میں والدین اور قریبی رشتے داروں کے لیے معروف طریقے کے مطابق وصیت کا حکم
31:35 وراثت کے قانون سے پہلے وصیت کا قانون جاری ہوا، تدریجاً قانون سازی
34:17 میت کی وصیت میں تبدیلی کرنے والے مجرم ہیں (فَمَن بَدَّلَهٗ بَعْدَ مَا سَمِعَهٗ فَاِنَّمَا اِثْمُهٗ عَلَى الَّذِیْنَ یُبَدِّلُوْنَهٗ)
35:53 وصیت میں تبدیلی کرنے والوں سے اللہ خوب واقف ہے (اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ)
36:24 وصیت کرنے والے نے زیادتی کی ہو تو اسے معروف کے مطابق درست کرنے والا گناہ گار نہیں (فَمَنْ خَافَ مِنْ مُّوْصٍ جَنَفًا اَوْ اِثْمًا فَاَصْلَحَ بَیْنَهُمْ فَلَا اِثْمَ عَلَیْهِ)
38:27 قانون میں تمام ضروریات اور تقاضوں کو پیشِ نظر رکھنا لازمی
39:19 مالی معاملات میں درستگی کے پیشِ نظر وصیت میں تبدیلی کرنے والے کو اللہ معاف کرنے والا ہے (اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ)
39:53 قانونِ وراثت کے جاری ہونے کے بعد قانونِ وصیت کی شرعی حیثیت
42:12 اولاد پر خرچ کرنا بھی صدقہ اور نیکی کا عمل، حضرت سعد بن وقاصؓ کا کل مال کو اللہ کی راہ میں صدقہ کرنے کی وصیت اور نبی اکرمؐ کی ممانعت
46:02 اجتماعیت کے دو حقوق؛ جان و مال کی حفاظت کا قانون
مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا