درس قرآن 36
سورة البقرة
آیت: 177
مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
1:00 انسانیت کی ترقی کے اصولوں کا بیان جاری ہے، سابقہ دروس کا خلاصہ
2:02 انسانیت کی ترقی اور معاشرے کے اگلے درجات؛ ارتفاقِ ثانی اور ثالث (قومی حکومت) کے اصولوں کا یہاں سے آغاز
3:49 اسلام کا تعارف اور قرآنی آیات کی تشریح میں افراط و تفریط اور مولانا سندھیؒ کی اہم نکتے کی طرف نشان دہی
7:58 رفاہیتِ متوسطہ کی بنیاد پر سوسائٹی کی تشکیل‘ قرآنِ حکیم کی اصل تعلیمات
8:43 قیصر و کسریٰ کی شہنشاہیت اور سرمایہ پرستی کی مذمت اور خاتمہ‘ قرآن کا ہدف
10:52 اسلام کا درست تعارف نہ ہونے کی وجہ سے‘ یورپ کا سمجھ دار طبقہ اسلام سے بدکتا ہے۔
12:14 حکمت کے اصول پر قرآن کی تعلیمات کی تشریح‘ ولی اللہی جماعت کی نمایاں خصوصیت
12:42 سورة البقرة کے اگلے پون پارہ کے مضامین؛ رفاہیتِ متوسطہ کے تناظر میں قومی سطح کے اصولوں کی نشان دہی
12:53 نیکی کا معیار صرف مشرق و مغرب کی طرف رخ کرنا نہیں (لَیْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ وَ لٰـكِنَّ الْبِرَّ ) میں یہود کی خرابی کی نشان دہی
15:52 انسانیت کی بھلائی، ترقی اور کامیابی کی ذمہ داری قبول کرکے اسے پورا کرنا‘ اصل نیکی
17:00 برّ ( نیکی) کے بنیادی اصولوں کا بیان (مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ الْمَلٰٓىٕكَةِ وَ الْكِتٰبِ وَ النَّبِیّٖنَ)
18:56 مولانا سندھیؒ کی امام شاہ ولی اللہؒ کی فلاسفی کے تناظر میں وضاحت: ذاتِ باری تعالیٰ، تجلی اعظم، القدر الملزم (کائنات کا تقدیری نظام)، کائنات کے انتظامی افسران پر مشتمل ملاءِ اعلیٰ کے فرشتے، انسانی ترقی کے لیے آئین و دستور اور ان دستادیر کو نافذ کرنے والی اتھارٹیز‘ انبیاء پر ایمان لانا اصل نیکی ہے۔
22:56 اب تم قبلہ کی طرف رخ کرو لیکن اللہ کی حکمرانی، وقت کے نبی، اس پر نازل ہونے والی کتاب اور کتاب لانے والے فرشتے کے منکر ہو جاؤ، تو یہ کیسی نیکی؟
24:23 دوسرے انسانوں کے ساتھ تعلق کی نوعیت (وَاٰتَى الْمَالَ عَلٰى حُبِّهٖ ذَوِی الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِ وَ السَّآىٕلِیْنَ وَ فِی الرِّقَابِ) میں مال سے طبعی محبت کے باوجود قریبی رشتے داروں، سوسائٹی کے بے سہارا یتیموں، محنت و مشقت کے باوجود وسائل سے محروم مسکینوں، مسافروں، حاجت کا سوال کرنے والوں اور غلامی سے گردانوں کو آزاد کرنے کے لیے مال خرچ کرنا‘ نیکی کا دوسرا پہلو
34:38 اس آیت میں انسانی فلاح و بہبود کے لیے رفاہیتِ متوسطہ کی بنیاد پر مال خرچ کرنے کی پوری ترتیب بتائی گئی ہے
35:32 مال خرچ کرنے کے دو درجے: 1) ضرورت سے زائد مال انسانیت پر خرچ کرنا، 2) اپنے مال کا ڈھائی فیصد حصہ بطور زکوة ادا کرنا
37:30 (وَ اٰتَى الْمَالَ عَلٰى حُبِّهٖ) میں ضرورت سے زائد مال خرچ کرنا مراد ہے
38:33 معاشرے میں سب کی ضروریات پوری ہو رہی ہوں تو فرض زکوة کے علاوہ خرچ کرنے میں اختیار ہے
40:06 محبوب مال کے خرچ کرنے کے حکم کے بعد اگلی نیکی نماز کا قیام اور زکوة کی ادائیگی کے نظام کا ذکر (وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ)
41:47 معاہدات کی پاسداری بھی نیکی کی ایک شکل (وَ الْمُوْفُوْنَ بِعَهْدِهِمْ اِذَا عٰهَدُوْا)
45:07 داخلی و خارجی مصائب و تکالیف اور جنگ مسلط ہونے کے وقت صبر و استقامت اختیار کرنا (وَ الصّٰبِرِیْنَ فِی الْبَاْسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ وَ حِیْنَ الْبَاْسِؕ) میں نیکی کے اہم پہلو کی نشان دہی
49:04 جن میں نیکی کے یہ جملہ پہلو جمع ہوں، یہ سچے اور متقی لوگ ہیں (اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ صَدَقُوْاؕ-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُتَّقُوْنَ)
51:47 اللہ نے انسانی معاشرے کی ترقی کے اصول اس آیت میں متعین کردیئے
مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا