حجۃ اللہ البالغہ | 196 | کفتگو کے آداب اور اَیمان و نذور کے احکام | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 196

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

اَبوابِ معیشت: باب 04 (حصہ دوم)
کفتگو اور مکالمے کے آداب اور اَیمان و نذور کے احکام

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 26 ؍ اکتوبر 2022ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:13 احادیث کی روشنی میں بات چیت اور مکالمے کے آداب
10:33 حضور اکرم کے نام اور کنیت کے مطابق اپنا نام محمد اور ابو القاسم رکھنا جائز نہیں ہے۔
18:29 مبالغہ آرائی ، بغیر سوچے سمجھنے اور بے ادبی پر مشتمل بات چیت کی ممانعت
29:23 گفتگو میں تصنّع اور بناوٹی انداز، فحش گوئی ، ہر وقت شعر و شاعری و مزاح کی حالت اور طویل قصہ گوئی کی ممانعت
42:32 آفاتِ لسان کے اصول: غیبت اور جھوٹ کی ممانعت
46:25 چھ قسم کی باتیں غیبت نہیں:
۱) ظالم کے ظلم کی نشان دہی کرنا
۲) گناہ گار کو راہِ راست پر لانے اور مُنکَرات (برائیوں) کو روکنے کی غرض سے دوسرے سے مدد لینا
۳) رہنمائی کے لیے کسی کے متعلق مسئلہ پوچھنا
۴) کسی شخص کے شرّ سے مسلمانوں کو خبردار کرنا
۵) اعلانیہ فسق و فجور کے مرتکب شخص سے دور رہنے کے لیے دوسروں کو متنبہ کرنا
۶) کسی شخص کا کوئی عیب معروف ہو تو اس کو اس نام سے پکارنا
1:00:05 دو آدمیوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے جھوٹ بولنے کی اجازت
1:01:37 باب: 05 اَیمان و نذور (قسمیں اٹھانا اور منت مانگنا)
1:02:08 نذر ماننا اور قسم اٹھانا کوئی نیکی نہیں
1:06:01 حَلف (قسم) کی چار قسمیں اور ان کا حکم
1:11:21 غیر اللہ کی قسم کھانے کی ممانعت نیز بھلائی کے لیے قسم کا کفارہ ادا کرکے قسم توڑنے کا حکم
1:19:59 نذر کی پانچ قسمیں (نذرِ مبهم ، نذرِ مباح ، نذرِ طاعت ، نذرِ معصیت اور نذرِمستحیل) احکامات
1:25:32 تتمۂ کتاب: اَسرارِ شریعت میں سے جتنا مقصود و مراد تھا وہ مکمل ہوا
1:33:50 کتاب کے آخر میں تین باب:
۱۔ نبی اکرمؐ کی جامع سیرت کا منفرد خاکہ
ب۔ امت کو ممکنہ درپیش اور لاحق ہونے والے فتنے
ج۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
اپریل 02, 2024