حجۃ اللہ البالغہ | 194 | طبِ نبویؐ ، رقیٰ و فال اور نجوم کی تاثیرات| مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 194

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

اَبوابِ معیشت: باب 03 (حصہ دوم)
طبِ نبویؐ ، رقیٰ و فال کی حقیقت ، نجوم کی تاثیرات اور خواب کی پانچ قسموں کا بیان
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 05 ؍ اکتوبر 2022ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
۔۔ نبی اکرم ﷺ کی بعثت سے قبل عربوں کے اَمراض و مصائب دور کرنے کے امور اور آپؐ کی رہنمائی
۔۔ طبی ادویات سے علاج معالجے میں آپؐ کی رہنمائی: تین طرح کے علاج کی ممانعت
۔۔ طبِ نبویؐ کی بنیاد عرب معاشرے کے تجربات پر ہے۔
۔۔ "رقیٰ" کی حقیقت اور اس سے متعلق رہنمائی
۔۔ نظر لگنا (عین) برحق اور اس کی تعریف اور نیز رقی کی ممانعت کے تین اَسباب
۔۔ "فال" اور "طِیَرہ" کی حقیقت اور اس کی تین شکلیں نیز ان کی شرعی حیثیت
۔۔ حدیث میں "عدویٰ" (متعدی مرض) کی نفی اور اس کی قرار واقعی حقیقت
۔۔ "ھامہ" و "غول" کے نام پر توہم پرستی کا رد
۔۔ حدیث میں "فال" ، "طِیَرہ" ، "عدویٰ" و "ھامہ" کی حقیقت کی نفی نہیں: دلائل سے وضاحت
۔۔ شریعت میں نجوم کی تاثیر ات کی سرے سے نفی نہیں
۔۔نجوم کی تاثیرات کے علم کی دو قسمیں: ۱۔ بدیہیاتِ اولیہ ، ۲۔ حدس و تجربہ اور رصد گاہ
۔۔ ستاروں کی تاثیرات کے دو پہلوؤں کی وضاحت اور ذاتِ باری تعالی کے مؤثر حقیقی ہونے کا درست مفہوم
۔۔ رؤیا (خواب) کی پانچ اقسام: بشری من اللہ اور رؤیا مَلکیہ کی حقیقت نیز خوابات کی تعبیر

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
مارچ 30, 2024