حجۃ اللہ البالغہ | 179 | حدود اللہ کا بیان؛ چار اساسی امور | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 179

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

اَبوابِ سیاستِ مُدَن (قومی و بین الاقوامی سیاسی نظام): باب 04 (حصہ اول)
حدود اللہ کا بیان؛ چار اساسی امور اور ہر حدِ شرعی کی توضیح و تشریح
ہرجرم کی نوعیت کے مطابق اللہ کا حدود مقرر کرنا
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 11 ؍ مئی 2022ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:14 سیاستِ مدن کے ابواب کا خلاصہ اور زیرِ مطالعہ باب (اللہ کی مقرر کردہ حدود ) سے ربط
7:16 چند جرائم ایسے جن کی وسعت و تنوع کی اساس پر اللہ نے سزا مقرر کر دی؛ حدود اللہ سے متعلق چار اساسی امور اور ہر حدِ شرعی کی توضیح و تشریح
17:10 ۱) "زنا" ایسا جرم جو تمام خرابیوں کا مجموعہ ، جس کے لئے شریعت کی سخت ترین سزا
21:19 ۲) "چوری" کا پیشہ اختیار کرنا ، معاشرے میں صحیح پیشوں کے فروغ میں رکاوٹ کا باعث، اور شریعت کی کڑی سزا کا مستحق
25:32 ۳) "ڈاکہ زنی" کی حد مقرر کرنے کا راز
27:22 ۴) "شُربِ خمر" فساد فی الارض کا باعث
28:39 ۵) "بہتان تراشی" انسان کو سخت اذیت پہنچانے کا عمل اور اس کے لئے شرعی حد مقرر
31:00 ہرجرم کی نوعیت کے مطابق اللہ تعالیٰ نے حدود مقرر کی ہیں۔
37:22 حدود کب مقرر ہوئیں؟ قصاص ، رجم اور قطعِ ید تمام شرائع سماویہ کی متفقہ سزائیں البتہ شریعتِ مصطفویہﷺ میں ہر جرم کی نوعیت کے مطابق سزا کا تقرر ، امتِ محمدیہؐ پر خاص رحمت
46:39 غلاموں کی سزا میں تخفیف اور سزا دینے کا حق مالکان کو حاصل (حر اور عبد کے تناظر میں توضیح و تشریح)
57:21 مجرم پر حد جاری ہونا اس کے گناہ کا کفارہ ، دو وجہیں
1:00:03 قرآن و حدیث کی رو سے کنوارے کی حدِ زنا سو کوڑے اور شادی شدہ کی سزا رجم ، فرق کی بنیادی وجہ
1:07:19 سو کوڑے اور جلا وطنی کی سزا کے فرق و امتیاز کا راز
1:09:11 غلاموں کی نصف سزا ، قرآن کی آیت کا راز اور حدیث کی تشریح
1:12:24 تغریبِ عام (شہر بدری) کی سزا میں فقہاء کا اختلاف اور شاہ صاحبؒ کی تطبیق
1:18:30 حدود بالخصوص حدِ زنا کے نفاذ میں حد درجہ احتیاط کی ضرورت

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
مارچ 18, 2024