حجۃ اللہ البالغہ | 184 | انقلابی جدوجہد کے ۳ و فضائلِ جہاد کے ۶ اصول | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 184

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

اَبوابِ سیاستِ مُدَن (قومی و بین الاقوامی سیاسی نظام): باب 06 (حصہ اول)
جہاد و انقلاب: انقلابی جدوجہد کے تین اصول اور فضائلِ جہاد کے چھ اصول

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 15 ؍ جون 2022ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:12 سابقہ دروس کا خلاصہ: داخلی نظم و نسق کے بیان کے بعد ملکی دفاع کے لیے جِہاد (جدوجہد) کی ضرورت و اہمیت
3:23 کامل ترین شریعت اور مکمل دین میں جہاد کی مشروعیت کی بنیادی وجہ اور مثال سے وضاحت
3:23 سوسائٹی کے درندہ صفت کینسر زدہ ظالم انسانوں کا خاتمہ: جِہاد کا بنیادی مقصد
17:05 ظالم پر قہر مسلط کرنا ضروری: حدیث کی توضیح
32:06 انسانیت کا صفتِ احسان سے متصف ہونا ، ان سے ظلم دور کرنا ، گھریلو و ملکی و بین الاقوامی نظام کی درستگی ، اللہ کی کامل رحمت کا مقصد و منشا
33:33 درندہ صفت اور دہشت گرد ریاستیں دیمک اور کینسر کی مانند اور ان کا علاج انقلابی جدوجہد
38:20 اس اصول کی تاریخی مثال: قریش کے حالات اور نبی اکرم ﷺ کا غلبہ دین کے لیے انقلابی کردار
45:10 جِہاد کے فرض ہونے کی ایک اور وجہ: عرب و عجم کے فسادی تمدن پر اللہ غضب ناک ہونا اور قیصر و کسری کی ظالمانہ حکومتوں کے خاتمے کا فیصلہ: جماعتِ صحابہ کی جدوجہد کا "ازالة الخفاء" میں تذکرہ
55:38 احادیث کی روشنی میں جِہاد کے فضائل کے چھ اصول
56:24 ۱) حق تبارک و تعالی کے اِلہام اور تدبیر سے جِہاد کی مطابقت و موافقت ضروری اور غیر انقلابی سوچ بہت بڑی کوتاہی
1:00:07 ۲) اِنقلابی جدوجہد پُر مشقت عمل جس کی بنیاد خلوصِ نیت
1:01:15 ۳) جہاد و اِنقلاب کا داعیہ و شوق فرشتوں سے مُشابہت نیز جِہاد کی شرط اِعلائے کلمة اللہ
1:03:57 ۴) جِہاد کا بدلہ عمل کے مطابق دیا جائے گا
1:05:05 ۵) جِہاد کے لیے ممکنہ وسائل اکٹھا کرنا بھی ضروری
1:06:07 ۶) جِہاد کے عمل سے مقصود ملتِ حنیفیہ کے نظام کی تکمیل اور دین کی عظمت و شوکت قائم کرنا
1:07:05 جہاد کے فضائل سے متعلق احادیث کا مطالعہ اور ان کے اسرار و رموز

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
مارچ 22, 2024