حجۃ اللہ البالغہ | 185 | ​​جہاد و انقلاب کے مقدمات کی ترغیب: امور | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

حضرت مفتی سعید الرحمن: احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 185

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

اَبوابِ سیاستِ مُدَن (قومی و بین الاقوامی سیاسی نظام): باب 06 (حصہ دوم)
​​جہاد و انقلاب کے مقدمات کی ترغیب: بنیادی اساسی امور

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 22 ؍ جون 2022ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:17 زیرِ مطالعه سبق: دین اسلام کی مقدماتِ جہاد کی ترغیب سے متعلق احکامات کا بیان
1:10 مقدماتِ جہاد کی ترغیب: ضرورت ، اَسبابِ جہاد؛ رِباط و رمی کی وضاحت اور اللہ کا واضح حکم
8:14 ۱) مقدماتِ جہاد کی ترغیب: احادیث میں عملِ رِباط کا اجر اور مرابط کے لیے پانچ فوائد کی بشارت
12:42 حدیث میں مذکور پانچ فوائد کی تشریح اور اسرار و رموز کی نشان دہی
27:14 ۲) مجاہد فی سبیل اللہ کے لیے ساز و سامان مہیا کرنے اور تعاون و خیر خواہی کرنا: ثواب اور حدیث کا راز
30:44 ۳) اللہ کی راہ میں زخمی شخص کا قیامت کے دن اعزاز اور ولی اللهی فلسفے کی روشنی میں حدیث کی توضیح
38:51 ۴) آیتِ قرانی (ولا تحسبن الذين قتلوا في سبيل الله أمواتا الخ) کی نبی اکرم ﷺ کی وضاحت
40:54 راہِ خدا میں جان قربان کرنے والے شخص کی دو خصلتیں(نسمہ ہر قسم کےامراض سے پاک اور روح پررحمتِ الہی کا نزول) شاہ صاحبؒ کی تشریح
53:00 احادیث میں ان دو خصلتوں کے روح میں جمع ہونے کے عجیب و غریب امور کا ذکر: افراد کےاعتبار سے درجات
58:39 شرعی جہاد کسے کہتے ہیں؟ شریعت کے دو تقاضے؛ نظامِ صالح کا قیام اور تہذیبِ نفس کی تکمیل کے لیے جدوجہد شرعی جہاد کہلاتا ہے۔
1:02:22 مال اورجاہ ومقام کے لیے جنگ لڑنے والے شخص کے متعلق حدیث میں دو ٹوک حکم اور شاہ صاحبؒ کی تشریح نیزایک سوال کا جواب
1:16:34 جہاد کے عمل کو چھوڑنا دنیا میں ذلت و رسوائی کا سبب
1:17:58 نبی اکرم ﷺ کی خلافتِ عامہ (بین الاقوامی حکومت) اوراَدیانِ باطلہ پر دین حق کو غالب کرنے کے لیے بعثت اور یہ دونوں جہاد و انقلاب کے بغیر ممکن نہیں
1:23:08 اسی غلبے کی سوچ سے گھوڑا پالنے والے اور تیر اندازی کرنے والے کا اجر و ثواب
1:26:54 معذور افراد پر فریضہ جهاد عائد نہیں
1:29:29 جنگی میدان سے ڈر کر بھاگنا حرام: بنیادی راز اور ضابطه بندی

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
مارچ 23, 2024