حجۃ اللہ البالغہ | 178 | ظلم کا تیسرا پہلو مالی نقصان ، چار شکلیں | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 178

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

اَبوابِ سیاستِ مُدَن (قومی و بین الاقوامی سیاست) کا نظام: باب 03 (حصہ سوم)
ظلم کا تیسرا پہلو مالی نقصان ، چار شکلیں اور غصب اور اِتلاف کی تفصیلات

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 30 ؍ مارچ 2022ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:22 باب کی سابقہ مباحث کا ما حصل اور زیر مطالعہ
1:31 ظلم کے تیسرے پہلو کا تعلق انسانی مال سے اور اس کی چار قسمیں نیز آخری دو قسموں کی تفصیلات اگلے باب میں
3:47 پہلی قسم: غصب ، اس کی تعریف اور غصب اور چوری میں بنیادی فرق
11:46 دوسری قسم: اِتلاف (جان بوجھ کر کسی کے مال کو ضائع کرنا)
13:02 ایک بالشت زمین غصب کرنے والے کی سزا (غصب اور اِتلاف کی احادیث کی روشنی میں توضیح و تشریح)
19:46 غصب شدہ مال واپس کرنا ضروری ، حدیث کی تشریح
21:43 حدیث سے اِتلاف سے متعلق بنیادی اصول ثابت ، اسی طرح حضرت عثمان کا فیصلہ بھی شاہد
29:26 کسی دوسرے شخص کے قبضے میں سامان بعینہ موجود، اصل مالک ہی اس کا حق دار ، ممکنہ صورتیں اور حدیث کے تشریحی امور
42:34 نبی اکرمؐ کی عدالت میں مقدمہ اور آپؐ کا دو ٹوک فیصلہ ، شاہ صاحب کی تشریح
51:10 ضرورت مند کا بقدر حاجت باغ سے پھل کھانا جائز ، لیکن پھل توڑ کر محفوظ کرنا ناجائز ، حدیث کی وضاحت؛ دوسروں کو نقصان پہنچانے والے ہر ہاتھ کو روکنا ضروری
57:03 باہر چرنے والی بکری کا دودھ دھونے والے کا حکم ، حضورؐ کے دو فیصلے اور جمع و تطبیق


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
مارچ 17, 2024