حجۃ اللہ البالغہ | 171 | خُلع ، ظِہار ، لِعان اور اِیلاء کا بیان | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 171

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

تدبیرِ منزل (گھریلو نظم و نسق) کا عملی نظام : باب 09
خُلع ، ظِہار ، لِعان اور اِیلاء کا بیان

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 02؍ فروری 2022ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:21 میاں بیوی کے مابین طلاق کے علاوہ تعلق کے چار امور؛ خُلع ، ظِہار ، لِعان اور اِیلاء کا بیان (باب کے عنوان کی وضاحت)
1:01 (۱) خُلع (بیوی کی مالی پیش کش پر شوہر کا طلاق دینا) کے علمی قاعدے کی وضاحت؛ خُلع میں ایک قسم کی شناعت
9:13 (۲) ظِہار (بیوی کو اپنی ماں کی طرح قرار دینا) اہل جاہلیت میں ظِہار کے نتائج؛ فساد و ظلم و زیادتی اور قرآنِ حکیم میں واضح احکامات کا نزول
14:02 ظِہار کیوں منسوخ ہوا؟ اس کا راز اور اَحکامات کی تفصیلات:
21:10 ظِہار قولِ زور (جھوٹی بات) ہے اور قولِ زور کی تعریف
25:01 دو وجوہات کی وجہ سے یہ ظِہار کرنا مُنکَر کہلاتا ہے۔
25:46 ظِہار کا کفارہ اور اس کے مقاصد
29:53 (۳) اِیلاء (چار ماہ بیوی سے تعلق قائم نہ کرنے کی قسم اٹھانا) قرآن حکیم سے ثبوت ، جاہلیت کے دور خرابی اور قرآن کی قانون سازی ، فقہاء کا اِیلاء کے بعد رجوع کرنے میں اختلاف اور مدت مقرر کرنے کا راز
41:18 (۴) لِعان (مرد کا عورت پر زنا کا الزام عائد کرنا) نبی اکرم ﷺ کے زمانے میں دو واقعات ، لِعان کا طریقہ کار ، جاہلیت میں اس طرح کے جھگڑوں کو نمٹانے کے لیے کاہنوں سے رجوع ، اس کا ضرر و نقصان
56:12 نبی اکرم ﷺ کے سامنے واقعہ آیا تو آپؐ کو تردد ہوا ، قاعدہ کلیہ کے مطابق گواہوں کا مطالبہ کیا ، لِعان کے قانون کا نزول اور اس کے مطابق فیصلہ
1:01:45 خلاصه کلام؛ جن معاملوں میں گواہ نہ ہوں تو پختہ قسمیں اٹھانے سے بہتر کوئی چیز نہیں
1:03:48 لِعان کرنے کے بعد کبھی میاں بیوی کا آپس میں نکاح نہیں ہو سکتا، بنیادی وجہ

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
مارچ 14, 2024