درس قرآن 33
سورة البقرة
آیت: 153 تا 158
مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
1:15 سابقہ درس کا خلاصہ: ذکرِ الہی کے فوائد و نتائج اور شکر بجا لانے اور ناشکری کی ممانعت
6:21 اس رکوع میں تہذیب الاخلاق کے دو مزید اصولوں کا بیان
6:37 اللہ کا ذکر کرنے کے نتیجے میں آزمائش کا آنا لازمی و ضروری
7:32 تیسرا بنیادی اصول؛ صبر و استقامت (یٰاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ ) میں نماز اور صبر کے ذریعے اللہ سے مدد مانگنے کا حکم
8:39 خلافتِ ارضی کے لیے انسان کی تربیت اور امتحان و آزمائش
11:18 صبر کے تین بنیادی دائرے
12:02 مصبیتیں چوکیدار ہیں، حضرت شاہ عبدالرحیم رائے پوریؒ کا حضرت شاہ زاہد حسنؒ اور حضرت شاہ اللہ بخش بہاول نگریؒ کو صبرو استقامت اختیار کرنے کی نصیحت
13:01 مصائب' ترقئ درجات کا ذریعہ
14:28 چوتھا اصول: نماز جو شعائر اللہ میں سے، تعلق مع اللہ کی جامع شکل اور معجون مرکب (وَ الصَّلٰوةِ)
18:20 اللہ کے ساتھ تعلق بغیر صبر کے ممکن نہیں (اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ)
19:52 اللہ کے راستے میں جہاد کرنا اور شہادت کے منصب پر قائم ہونا' صبر کا ایک بہت بڑا مظاہرہ (وَ لَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ یُّقْتَلُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتٌ) اعلائے کلمة اللہ کے لیے جان قربان کرنے والا حقیقت میں مردہ نہیں!
21:27 چار اصول؛ ذکر، شکر، صبر اور نماز پر عمل پیرا ہونے والے موت کے بعد نئی زندگی میں داخل
22:28 خلافتِ باطنہ کے دور میں دین کے غلبے کے نظریے سے کام کرنے والے بھی زندہ
24:34 اللہ کے ساتھ تعلق قائم کرنے والا، کبھی مردہ نہیں ہوتا (بَلْ اَحْیَآءٌ وَّ لٰـكِنْ لَّا تَشْعُرُوْنَ)
25:43 خوف، مال و جان کی کمی اور غذائی ضروریات پوری نہ ہونا؛ امتحان و آزمائش لیکن صبر اختیار کرنا ضروری (وَ لَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَیْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَ الْجُوْعِ وَ نَقْصٍ مِّنَ الْاَمْوَالِ وَ الْاَنْفُسِ وَ الثَّمَرٰتِ)
30:16 اس آزمائش میں استقامت اختیار کرنے والوں کے لیے خوشخبری کی نوید (وَ بَشِّرِ الصّٰبِرِیْنَ الَّذِیْنَ اِذَا اَصَابَتْهُمْ مُّصِیْبَةٌ قَالُوْا اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّا اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ)
30:53 "اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّا اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ" کہنا صبر و استقامت کی علامت
34:03 صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنے والوں پر اللہ کی عنایتیں، رحمتیں اور مہربانیوں کا نزول (اُولٰٓىٕكَ عَلَیْهِمْ صَلَوٰتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ رَحْمَةٌ)
35:21 صبر کرنے والوں کو "تشبہ بالملکوت" کا حصول
37:06 یہی لوگ ہدایت یافتہ (وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُهْتَدُوْنَ) نیز پست رویے' خرابی کا باعث
38:52 صفا و مروہ اللہ کے شعائر میں سے (اِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَةَ مِنْ شَعَآىٕرِ اللّٰهِ) نیز صفا و مردہ سے متعلق غلط تصورات کا رد
42:38 شعائر کی تعریف اور بنیادی شعائر چار
44:59 حج و عمرہ میں صفا و مروہ کی سعی کرنے میں کوئی گناہ نہیں (فَمَنْ حَجَّ الْبَیْتَ اَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِ اَنْ یَّطَّوَّفَ بِهِمَا)
45:36 دلی رضا مندی سے نیکی کرنے والوں کا اللہ قدر دان (وَ مَنْ تَطَوَّعَ خَیْرًا-فَاِنَّ اللّٰهَ شَاكِرٌ عَلِیْمٌ)
مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا