حجۃ اللہ البالغہ | 163 | اسلام کا نظامِ وراثت (حصہ دوم) | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 163

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

حصولِ رزق کے طریقہائے کار: باب 05 (حصہ دوم)
تبادلۂ مال کی ایک اور اہم قسم؛ اسلام کا نظامِ وراثت
(وراثت کی تقسیم کے بقیہ بنیادی اصول اور قرآنِ حکیم کی روشنی میں مسائلِ میراث کی تفہیم)
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 24؍ نومبر 2021 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔
👇
0:00 آغاز درس
0:21 سابقہ درس کا خلاصہ
5:32 وراثت کی تقسیم کا تیسرا اصول: مرد ورثاء کو خواتین پر ایک شرط اور دو وجوہات کی بناء پر وراثتی تقسیم میں ترجیح اور متعلقہ دلائل
10:46 پہلی دلیل، آیت ( الرجال قوامون على النساء الخ) سے مردوں کو عورت پر فضیلت حاصل اور آیت کا درست مفہوم؛ مرد فعالی قوت کی بناء پر قیِّم (سسٹم چلانے) اور مال خرچ کرنے کا ذمہ دار
14:11 دوسری دلیل، حضرت ابن مسعودؓ کے قول سے بھی مرد کی ترجیحی حیثیت واضح
17:58 دد استثنائی صورتوں میں مرد و عورت کا حصہ برابر
25:35 چوتھا اصول: وراثت سے محروم ہونا ، حجب کی دو قسمیں؛ حجبِ حرمان و نقصان نیز محرومی کی بنیادی وجوہات
34:48 سوال کا جواب
41:57 پانچواں اصول: ذوی الفروض کے حصے مقرر کرنے کا بنیادی راز؛ دو بنیادی امور
46:48 ریاضی و جغرافیہ میں مولانا سندھیؒ کی گہری دلچسپی اور حاشیہ میں حصوں کی تقسیم کے حساب و کتاب کے اصول کا تعین
51:55 وراثت کی تقسیم میں پانچواں اور ساتواں حصہ معتبر نہ ہونے کی بنیادی وجہ
54:13 مسائلِ میراث قرآنِ حکیم کی روشنی میں
54:55 ۱۔ آیت (يوصيكم الله في أولادكم للذكر مثل حظ الأنثيين الخ) میں مرد کا دوگنا حصہ اور دوسری آیت سے دلیل ، اکیلی بیٹی نصف مال کی حق دار ، دو بیٹیاں یا اس سے زیادہ ان کے لیے دو تہائی حصہ
58:17 بیٹیوں کو عصبات پر فضیلت اور اس کی بنیادی حکمت
1:02:33 ۲۔ آیت (ولأبويه لكل واحد منهما السدس الخ) میں میت کے والدین کے حصے کی تفصیلات اور ہر صورت کی بنیادی حکمت

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
مارچ 06, 2024