درس قرآن 32
سورة البقرة
آیت: 148 تا 152
مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
1:26 ہر قوم کا وجہتِ نظر اور مسلمان جماعت کو انسانی بھلائی پیشِ نظر رکھنے کا حکم (وَ لِكُلٍّ وِّجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّیْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرٰتِ)
6:45 انسانی بھلائی کے نظریے کی اساس پر تمام لوگوں کو جمع کیا جائے گا (اَیْنَ مَا تَكُوْنُوْا یَاْتِ بِكُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا-اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ) میں کلی حکم اور بنیادی قاعدہ
9:54 طبعی حجابات توڑنے کے لیے خانہ کعبہ کی طرف رخ کرنے کا مکرّر حکم (وَ مِنْ حَیْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ اِنَّهٗ لَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ)
15:44 تیسری بار حکم؛ ترجمہ شیخ الہندؒ اور تشریح (وَ مِنْ حَیْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ حَیْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ شَطْرَهٗ)
20:05 تحویلِ قبلہ کی ایک اور حکمت (لِئَلَّا یَكُوْنَ لِلنَّاسِ عَلَیْكُمْ حُجَّةٌ لَّا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ)
22:37 لوگوں کے ڈر سے تحویلِ قبلہ کے حکم کو اختیار کرنے میں تاخیر نہ کرو (فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَ اخْشَوْنِیْ)
23:10 حکومت و خلافت کی نعمت' بیت اللہ الحرام کی طرف رخ کیے بغیر ممکن نہیں (وَ لِاُتِمَّ نِعْمَتِیْ عَلَیْكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ)
24:51 آیت ۱۵۰ تک بنی اسرائیل کی خرابیوں کی شرح و بسط سے وضاحت اور انہیں ملتِ ابراہیمیؑ کے اصولوں کو اختیار کرنے کی دعوت
26:10 آیت ۱۵۱ سے آخر سورت تک سوسائٹی کی تعمیر و تشکیل کا متبادل نظام (چار ارتفاقات) کا بیان
29:01 سورتِ بقرہ میں پوری جامعیت کے ساتھ خلافتِ کبریٰ کے اصولوں کی وضاحت
30:11 تہذیبِ اخلاق کے اصولوں سے آغاز اور بطور تمہید دعائے ابراہیمؑ کا ذکر (كَمَا اَرْسَلْنَا فِیْكُمْ رَسُوْلًا مِّنْكُمْ یَتْلُوْا عَلَیْكُمْ اٰیٰتِنَا وَ یُزَكِّیْكُمْ وَ یُعَلِّمُكُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ یُعَلِّمُكُمْ مَّا لَمْ تَكُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَ) میں خلافتِ باطنہ و ظاہرہ میں بطور اتھارٹی نبی کے چار امور (شریعت، طریقت اور سیاست) کا بیان
36:06 تہذیب الاخلاق کے لیے پہلا حکم: ذکرِ الہی "لا الٰہ الا اللہ" (فَاذْكُرُوْنِیْ اَذْكُرْكُمْ)
40:07 انفرادی لالچ کا بہترین علاج' اللہ کی یاد اور حضرت عمر فاروقؓ کا اپنے بیٹے کا پورا مال بیت المال میں جمع کرانے کا واقعہ
41:13 مولانا سندھیؒ نے ڈاکٹر ظہیر الحقؒ کا مال و دولت خانقاہ کو واپس کرنے کا حکم
43:35 ذاتی غرض اور بد اَخلاقی دور کرنے کے لیے ذکر ِالٰہی ضروری
44:51 پورے خلوص کے ساتھ لا الٰہ کی چھری سے ذاتی خواہش، مفادات اور غیراللّٰہ کی نفی اور اِلّا اللّٰہ کی ضرب سے قلب کو اس سے جوڑنا
46:17 تہذیب الاخلاق کے لیے دوسرا حکم: اللہ کی تمام نعمتوں کا شکر بجا لانا اور کفرانِ نعمت کی ممانعت ( وَ اشْكُرُوْا لِیْ وَ لَا تَكْفُرُوْنِ)
49:26 سب سے زیادہ کفرانِ نعمت کرنے والی' عورتیں اور یہ عمل جہنم میں جانے کا سبب
51:46 اخلاق مہذب بنانے کے دو قاعدہ' ذکر و شکر اور ان کا براہ راست حکم
53:13 فرض ذکر' نماز ہے، جسے ہر حال میں ادا کرنا لازمی و ضروری
مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل () آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا