حجۃ اللہ البالغہ | 175 | ملتِ مصطفویہ کی اساس پر خلافتِ نبوت | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 175

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

اَبوابِ سیاستِ مُدَن (قومی و بین الاقوامی سیاسی نظام): باب 02
ملتِ مصطفویہ کی اساس پر خلافتِ نبوت کی تفصیلات
خلافت کی شرائط اور باب کی روایات کی تشریح

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 28 ؍ فروری 2022ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:19 سابقہ درس کا خلاصہ اور زیرِ مطالعہ مباحث سے ربط
2:33 ملتِ مصطفویہ کی اساس پر خلافتِ نبوت کی تفصیلات
3:22 شاہ صاحبؒ کی دوسری تصنیف "ازالة الخفاء" میں حکومت کے دو دائروں پر تفصیلی گفتگو
5:38 خلافت کی شرائط: اسلام ، علومِ نبوت اور ملکۂ عدالت پر تمام مسلمانوں کا اتفاق نیز ان کے شرعی دلائل اور مقرر کرنے کا راز
14:54 حکمران کا قریش سے ہونا ، خلافتِ نبوت کی ایک شرط ، اس کی وضاحت اور عقلی وجوہات
35:46 قریش کی قومی عصبیت اور حضرت سندھیؒ کی شاہ صاحبؒ کے موقف کی لاجواب تشریح
48:35 حکمران کے ہاشمی ہونے کی عدمِ اشتراط کی دو وجہیں
1:02:10 خلافتِ عامہ کے لیے صرف تین ہی شرطیں قریش کی شرط اس وقت کے حالات کے تناظر میں تھی
1:02:46 خلافت و حکومت کے انعقاد کے مختلف طریقہ کار
1:09:35 ایسا حکمران جس میں خلافتِ عامہ کی تمام شرائط نہ پائی جاتی ہوں
1:13:47 خلاصہ بحث
1:14:50 باب کی روایات کی تشریح اور اسرار و رموز
1:21:42 حکمران کے معاونین کا نظام اور ان کے اخراجات بیت المال کے ذمے
1:24:31 حکومتی اہل کاروں اور رعایا کے لیے ہدایات
1:27:29 انتظامی عملہ کی تنخواہ مقرر کرنے کی ضرورت اور اس کا معیار

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
مارچ 16, 2024