درس قرآن 031 | البقرۃ 142-147 | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

درس قرآن 31
سورة البقرة
آیت: 142 تا 147
مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
2:29 حضورﷺکا بیت المقدس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنے کا پسِ منظر، تبدیلی قبلہ کا حکم
5:42 بیت اللہ الحرام کی مرکزیت، مقاصد و اہداف پورا کرنے کے ریاستی و عملی اِقدامات
8:53 تبدیلئ قبلہ کا حکم مسجد بنی سَلمه (قبلتیں) میں آیا
11:59 خانۂ کعبہ کی طرف رخ کرنے سے مقصود' ریاستِ مدینہ کے اَہداف کا تعین
13:29 حویلِ قبلہ اور یہودِ مدینہ اور منافقین کا بے وقوفانہ اعتراض (سَیَقُوْلُ السُّفَهَآءُ مِنَ النَّاسِ مَا وَلّٰىهُمْ عَنْ قِبْلَتِهِمُ الَّتِیْ كَانُوْا عَلَیْهَا)
16:14 مشرق و مغرب پر حکمرانی اللہ کی ہے (قُلْ لِّلّٰهِ الْمَشْرِقُ وَ الْمَغْرِبُ) میں دینِ ابراہیمیؑ کے اصل قانون کی طرف رہنمائی
19:23 بیت اللہ الحرام کی طرف رخ کرنا صراط مستقیم کی ہدایت (یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ)
21:30 صراطِ مستقیم کی مصداق' امتِ وَسَط جماعتِ صحابہ کرامؓ (وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنٰكُمْ اُمَّةً وَّسَطًا لِّتَكُوْنُوْا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ وَ یَكُوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَیْكُمْ شَهِیْدًا) میں انبیاءؑ کے حق میں صحابہ کرامؓ کی گواہی اور حضورؐ کی صحابہؓ کے حق میں گواہی
29:36 امتِ محمدیہؐ کل انسانیت کی نگران اور چوکیدار
32:45 تحویلِ قبلہ کی حکمت (وَ مَا جَعَلْنَا الْقِبْلَةَ الَّتِیْ كُنْتَ عَلَیْهَا اِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ یَّتَّبِـعُ الرَّسُوْلَ مِمَّنْ یَّنْقَلِبُ عَلٰى عَقِبَیْهِ) میں رسول اللہﷺ کی اتھارٹی تسلیم کرنے، پارٹی نظم و نسق اور تنظیمی ڈسلپن کا امتحان
37:39 لِنَعْلَمَ میں مفسرین کی تفصیلی گفتگو اور شاہ صاحبؒ کے ہاں ملاءِ اعلیٰ کا اِجماع مراد
41:24 اہلِ مکہ کا مدینہ میں بیت المقدس کو قبلہ بنانا بہت بھاری (وَ اِنْ كَانَتْ لَكَبِیْرَةً اِلَّا عَلَى الَّذِیْنَ هَدَى اللّٰهُ)
43:27 خواہشِ نفس کے مطابق دینی اعمال اختیار کرنا کمال اور ترقئ درجات میں بڑی روکاٹ
45:45 سچے لوگوں کو تحویلِ قبلہ کے حکم پر ہدایت ملی (اِلَّا عَلَى الَّذِیْنَ هَدَى اللّٰهُ)
46:21 بیت المقدس کی طرف رخ کرنے والے شہداءِ بدر کی نمازیں ضائع نہیں ہوئی (وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُضِیْعَ اِیْمَانَكُمْ)
48:28 اللہ انسانوں پر شفیق و مہربان (اِنَّ اللّٰهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ)
49:07 حالتِ نماز میں حضورؐ کو اپنے پسندیدہ قبلے کی طرف رخ کرنے کا حکم (قَدْ نَرٰى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِی السَّمَآءِ فَلَنُوَلِّیَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضٰىهَافَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ)
52:18 تمام کرۂ ارض والوں کو مسجدِ حرام کی طرف رخ کرنے کا حکم (وَ حَیْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ شَطْرَهٗ) میں شطر کا جامع لفظ
54:19 تحویلِ قبلہ کا حکم تورات میں موجود (وَ اِنَّ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ لَیَعْلَمُوْنَ اَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ) اور یہود کے حاسدانہ اعتراضات سے اللہ غافل نہیں (وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا یَعْمَلُوْنَ)
55:26 تمام نشانیوں کے باوجود اہلِ کتاب' بیت اللہ الحرام کی طرف رخ کرنے سے روگرانی کریں گے (وَ لَىٕنْ اَتَیْتَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ بِكُلِّ اٰیَةٍ مَّا تَبِعُوْا قِبْلَتَكَ وَ مَا اَنْتَ بِتَابِـعٍ قِبْلَتَهُمْ وَ مَا بَعْضُهُمْ بِتَابِـعٍ قِبْلَةَ بَعْضٍ) میں حضورؐ کو ان کے قبلے کی اتباع کرنے کی ممانعت
57:44 حضورؐ کو اہلِ کتاب کی خواہشات کی پیروی کرنے کی سخت ممانعت (وَ لَىٕنِ اتَّبَعْتَ اَهْوَآءَهُمْ مِّن بَعْدِ مَا جَآءَكَ مِنَ الْعِلْمِ اِنَّكَ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَ)
59:27 یہود کو رسول اللہ ؐ کی رسالت کی اپنی اولاد سے زیادہ معرفت لیکن مفاد پرستی کی وجہ سے انکار (اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَعْرِفُوْنَهٗ كَمَا یَعْرِفُوْنَ اَبْنَآءَهُمْ)
1:00:27 یہود کی مفاد پرست جماعت کا حق کو چھپانا (وَ اِنَّ فَرِیْقًا مِّنْهُمْ لَیَكْتُمُوْنَ الْحَقَّ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ)
1:01:11 اللہ کے برحق احکامات میں شک و شبہ کرنے کی ہرگز گنجائش نہیں (اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِیْنَ)
مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل () آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
دروس القرآن الحکیم
وقت اندراج
اپریل 08, 2020