احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس
درس: 141
قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات
اَبوابِ سلوک و اِحسان باب 02 (حصہ دوم)
اَخلاق کی درستگی کے دس بنیادی اَذکار (شاہ صاحبؒ کا منفرد علمی کام)
نیز پہلے چار اَذکار کی حقیقت ، معنویت اور جامعیت
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 09 ؍ جون 202۱ ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
۔۔ سابقہ درس کا ما حصل اور حضور ﷺ کی احادیث کی روشنی میں دس اَذکار کا تعین (شاہ صاحبؒ کا منفرد علمی کام)
۔۔ باب کا دوسرا علمی قاعدہ: امام الانبیاء ﷺ کا ذکر اللہ کے اعلی و جامع اور قابل تعریف الفاظ کا انضباط
۔۔ذاتِ باری تعالی کی شان میں ناقص عقل سے منتخب الفاظ کی خرابیاں نیز اعلی اخلاق کے حصول کے لیے جامع کلمات کے انتخاب کی حاجت
۔۔ نبی اکرم ﷺ کے دس مسنون اَذکار نیز ہر ہر ذکر کی منفرد خصوصیت
۔۔ دس اَذکار متعین کرنے کا بڑا گہرا راز
۔۔ پہلا ذکر، ’’سبحان اللہ‘‘ اور اس کی حقیقت؛ ذاتِ باری تعالی ہر قسم کے نقائص و عیوب سے پاک ذات
۔۔ دوسرا ذکر، ’’الحمد للہ‘‘ اور اس کی حقیقت؛ تمام ممکنه کمالات و اَوصاف کا ذاتِ خداوند کے لیے اِثبات
۔۔ ذکر اللہ میں ’’سبحان اللہ‘‘اور ’’الحمد للہ‘‘ کا اکٹھے ہونا، انسان کی معرفتِ رب کی فصیح اور جامع ترین تعبیر
۔۔ صحیفۂ عالم یا صحیفۂ نفس میں ذکر اللہ کی صورت کی پختگی، نفسِ انسانی میں اللہ کی کامل معرفت،کمالات کا سُبوغ اور اخلاق کا حُصول
۔۔ شاہ صاحبؒ کی گفتگو احادیث سے ماخوذ
۔۔ حدیث: تنگی و خوشی ہر حالت میں اللہ کی تعریف بجا لانے والوں کا انعام (أول من يدعى إلى الجنة الذين يحمدون الله في السراء والضراء) کا راز
۔۔ کلمۂ ’’الحمد للہ ‘‘ افضل دعا اور شکر کی بنیاد؛ اسرار و رموز
۔۔ تیسرا ذکر، کلمۂ ’’لا الہ الا اللہ‘‘ اور اس کے بے شمار بطون (معنویتیں) نیز ہر آیت و حدیث کے ظاہر ی اور باطنی مفہوم کی مثال سے وضاحت
۔۔ کلمۂ ’’لا الہ الا اللہ ‘‘کے بطون؛ شرکِ جلیّ (واضح) و خفیّ کی نفی اور وصول الی اللہ کے راستے کے حجابات کو توڑنا
۔۔ حضرت موسیٰؑ کا اللہ کے دیدار کا مطالبہ، تیسرے بطن کے تناظر میں اور ذاتِ باری تعالی کوہر شے پر ترجیحِ اول حاصل
۔۔ تھلیلہ (لا الہ الا اللہ ) میں نفی و اِثبات کی تمام تر تفصیلات کا اِحاطہ اور اس کا راز
۔۔ چوتھا ذکر،’’اللّٰہ أکبر‘‘ کی عظمت اور نیز ان چار کلمات کی فضیلت میں ارشاداتِ نبویؐ
۔۔ اسی ضمن میں حدیثِ حضرت جویریہؓ میں مذکور کلمات (سبحان الله وبحمده عدد خلقه ورضاء نفسه وزنة عرشه ومداد كلماته) کا راز
۔۔ اَذکار کرنے والوں کے لیے ایک اہم اُصولی ضابطہ؛ نفوس کی حالت و کیفیت کے اعتبار سے ذکراللہ کا انتخاب نیز حدیثِ جویریہؓ والے کلمات افضل ہونے کا درست مطلب
۔۔ تیسرے کلمے میں یہی چار اذکار جمع اور حضور ﷺ کا انہیں مسنون عمل قرار دینے کا راز؛ مختلف رنگوں کا اجتماع
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/