درس قرآن 029 | البقرۃ 127-131 | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

درس قرآن 29

سورة البقرة
آیت: 127 تا 131

مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
0:58 سابقہ درس کا خلاصہ
3:18 حضرت ابراہیمؑ کے بیت اللہ الحرام کی تعمیر کے واقعے کی یہود کو یاددہانی (وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْراهِيمُ الْقَواعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَإِسْماعِيلُ)
4:45 دورانِ تعمیر حضرت ابراہیمؑ کا اپنے عمل کی قبولیت کی دعا مانگنا ( رَبَّنا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ) دعا مانگنے کا بنیادی راز
8:28 حضرت ابراہیمؑ کا غلبہ دین کے لیے اپنی ذات اور اولاد کو پیش کرنا اور اس کام کے لیے جماعت قائم کرنے کی اللہ سے دعا (رَبَّنا وَاجْعَلْنا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنا أُمَّةً مُسْلِمَةً لَكَ)
11:42 غلبہ دین کے لیے کام کرنے والی جماعت کے تربیتی پروگرام کا طریقہ کار (مناسک) سیکھنے کی دعا (وَأَرِنا مَناسِكَنا)
14:00 پروگرام پر عمل درآمد کرنے میں لغزش اور کوتاہی پر درگزر اور توبہ کی دعا (وَتُبْ عَلَيْنا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ)
15:10 نبی اکرمﷺ کی بعثت کے لیے حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی دعا (رَبَّنا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولاً مِنْهُمْ) نبی اکرمؐ کی بعثت کی دو حیثیتیں؛ قریش اور کل انسانیت (قومی و بین الاقوامی)
18:07 رسول بھیجنے کے چار مقاصد؛ ۱) اللہ کے احکام کی تلاوت (يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آياتِكَ) تلاوتِ قرآن دراصل اَحکَمُ الحاکمین کی اتھاڑتی اور احکام کے نفاذ کو تسلیم کرنا ہے۔
23:13 ۲) فرمانِ شاہی قرآنِ حکیم کے احکامات (شریعت) کی تعلیم (وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتابَ)
24:42 ۳) ہر حکم کے عملی پروسیجر (سسٹم) کی حکمت و سیاست کی تعلیم (وَالْحِكْمَةَ ) نیز حکمت کی جامع تعریف
29:17 ۴) تزکیہ قلب اور تصفیہ باطن کا طریقہ کار (طریقت) (وَيُزَكِّيهِمْ) نیز ان چار امور پر جماعت کا قیام
32:32 اللہ کی صفت "العزیز " سے نفاذِ قانون، اور "الحکیم " سے حکمت کے اصول پر عملی پروسیجر اور جماعت سازی کی طرف اشارہ (إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ)
34:25 بیت اللہ الحرام کی اہمیت بیان کرنے کے بعد اہم اصول کی نشان دہی (وَمَنْ يَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ إِبْراهِيمَ إِلاَّ مَنْ سَفِهَ نَفْسَهُ) انسانیت کی فلاح کے مکمل پروگرام سے اعراض کرنے والا نرا بےوقوف
38:18 حضرت ابراہیمؑ کا دنیا میں امامِ انسانیت کے لیے انتخاب (وَلَقَدِ اصْطَفَيْناهُ فِي الدُّنْيا)
38:44 نظریے کے مطابق عمل پیرا ہونے کا اخروی نتیجہ (وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ)
40:45 یہود کو حضرت ابراہیمؑ کے ایک اور واقعہ کی یاددہانی (إِذْ قالَ لَهُ رَبُّهُ أَسْلِمْ قالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعالَمِينَ) میں حضرت ابراہیمؑ کا حکمِ الہی کی فرماں برداری اور اسے غالب کرنے کے لیے تسلیم و رضا کا اعلان

مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل () آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
دروس القرآن الحکیم
وقت اندراج
اپریل 06, 2020