خطبہ جمعہ/ غلبۂ دینِ حق کے لیےحکمتِ عملی کی اَساسی اہمیت.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

غلبۂ دینِ حق کے لیے

*حکمتِ عملی کی اَساسی اہمیت*

سیرتُ النبی ﷺ اور تاریخ کے تناظر میں



*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*

حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری



*بتاریخ:* 7؍ رجَبُ المُرَجَّب 1445ھ / 19؍ جنوری 2024ء

*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور



*خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و احادیثِ نبوی ﷺ :*



*آیاتِ قرآنی:*

*1۔* ”ہُوَ الَّذِیۡۤ اَرۡسَلَ رَسُوۡلَہٗ بِالۡہُدٰی وَ دِیۡنِ الۡحَقِّ لِیُظۡہِرَہٗ عَلَی الدِّیۡنِ کُلِّہٖ وَ لَوۡ کَرِہَ الۡمُشۡرِکُوۡنَ“۔ (61 – الصف: 9)

ترجمہ: ”وہی تو ہے، جس نے اپنا رسول ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا، تاکہ اس کو سب دینوں پر غالب کرے، اگرچہ مشرک ناپسند کریں“۔



*2۔* ” ہُوَ الَّذِیۡ بَعَثَ فِی الۡاُمِّیّٖنَ رَسُوۡلًا مِّنۡہُمۡ یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِہٖ وَ یُزَکِّیۡہِمۡ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ“۔ (62 – الجُمُعة: 2)

ترجمہ: ”وہی ہے، جس نے ان پڑھوں میں ایک رسول انھیں میں سے مبعوث فرمایا، جو اُن رپ اس کی آیتیں پڑھتا ہے، اور انھیں پاک کرتا ہے، اور انھیں کتاب اور حکمت سکھاتا ہے“.



*احادیثِ نبوی ﷺ:*

ترجمہ: *1۔* ”خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ“۔ (الجامع الصّحیح للبخاري، حدیث: 5027)

(تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے۔)



*2۔* ”الْكَلِمَةُ الْحِكْمَةُ ضَالَّةُ الْمُؤْمِنِ فَحَيْثُ وَجَدَهَا فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا“۔ (سنن ترمذی، حدیث: 2687)

ترجمہ: ”حکمت کی بات مومن کی گمشدہ چیز ہے، جہاں کہیں بھی اسے پائے وہ اسے حاصل کر لینے کا زیادہ حق رکھتا ہے“۔



*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

0:00 آغاز

1:55 تمہیدی گفتگو میں سابقہ خطبات کے ساتھ موضوعاتی ربط کی رہنمائی

2:47 سماج کی ترقی؛ انسانوں کے تزکیے اور نظام عدل کے قیام سے وابستہ ہے

8:13 قومی سطح پر سیاسی و معاشی حکمت کے ادراک کی ضرورت و اہمیت

10:53 آں حضرت ﷺ کا اجتماعی اور رِیاستی اُمور میں حکمت کا استعمال

23:50 آں حضرت ﷺ کا عدی بنِ حاتم کے ساتھ دانش افروز مکالمہ

26:36 اسلام کے نظامِ عدل کے غلبے کی برکات اور اس کے معاشی و سماجی اثرات

28:33 آپ ﷺ کی عدی بنِ حاتم سے گفتگو میں دعوتی اُصولوں کی رعایت

34:10 سیرۃ النبی ﷺ میں غلبۂ دین کے حوالے سے حکمتِ عملی کی اہمیت کا مطالعہ

38:00 دین میں اس کی حقیقی شکل و صورت قائم رکھنے اور نشرو اشاعت کی ضرورت و اہمیت

40:05 غلبۂ دین اور اس کے نظام کے قیام میں حکمتِ عملی کے حوالے سے خلفائے راشدینؓ کا کردار

46:51 انسانی تزکیے اور تعلیم و تربیت کے حوالے سے صوفیائے کرام کی حکمتِ عملی

54:05 فقہ و قانون کی جمع و ترتیب میں فقہائے کرام کی حکمتِ عملی کی اہمیت

1:01:10 مدینہ منورہ میں حضرت عمر فاروقؓ اور مابعد دور میں علمی اَساس کی حکمتِ عملی

1:02:57 اٹھارہویں صدی میں نئے چیلنجز میں حضرت الامام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی اجتہادی بصیرت

1:05:30 حکمت کی اساس پر امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی تصنیفات کی اہمیت

1:08:24 آج کے دور کے نئے چیلنجز اور امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے فلسفے کی اہمیت

1:13:15 عصرِ حاضر میں دینِ اسلام کی حکمت کی اساس پر مسائل کے حل کی حکمتِ عملی کی اہمیت



پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
جنوری 21, 2024