حجۃ اللہ البالغہ | 118 | معذوروں کی نماز | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 118

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

اَبوابِ نماز باب: 14
معذروں کی نماز، تین بنیادی عذر ، قصر نماز اور صلاةِ حاجت کا بیان

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 21؍ اکتوبر 2020 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:19 باب صلاة المعذورين (معذوروں کی نماز)، نظامِ صلاة میں عذر کی بنیاد پر رخصتوں کا بیان
2:27 ہر فرد کو ذاتی صوابدید کے مطابق رخصت پر عمل کرنے کی اجازت نہیں
4:48 نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں نمازمیں رخصتوں کے اصول و ضوابط
9:07 نماز کے حوالہ سے تین بڑے عذر: سفر، مرض اور خوف
11:43۱۔ حالتِ سفر میں پہلی رخصت؛ نمازِ قصر کا حکم
13:29 تعداد کم کرنے کی رخصت حتمی و قطعی ہے، اس کی بنیادی حکمت
15:38 قصر کا حکم صرف حالتِ خوف کے ساتھ مختص نہیں، حدیث سے آیتِ قرآنی کی وضاحت و تشریح؛ نمازِ قصر ، اللہ کا عطا کردہ صدقہ نیز فقہا کے اختلاف کی نوعیت
20:26 حالتِ سفر میں دو رکعتیں ہی مکمل نماز؛ بنیادی دلائل
24:41 سفر کی مدت کیسے معلوم ہو گی؟ علمی قاعدہ؛ جامع مانع تعریف متعین کرنا ضروری، یہ اجتہادی عمل ہے۔
32:19 علمِ اصولِ فقہ کی اہم اور دقیق بحث؛ سفر کی القسمة و المثال سے اجتہادی عمل کا نمونہ اور اجتہاد کا طریقہ
48:28 شرعی سفر کی مدت و مقدار چار بُرد (اڑتالیس میل)
53:16 حالت سفر میں دوسری رخصت؛ ظهر و عصر اور مغرب و عشا کی نمازوں کو جمع کرنا، بنیادی حکمت، جمع بین الصلاتین میں آئمہ کا اختلاف اور امام ابو حنیفہؒ کا موقف اور دلائل
1:03:17 حالت سفر میں تیسری رخصت؛ سنن و نوافل ترک کرنے کی اجازت
1:04:54 حالت سفر میں چوتھی رخصت؛ سواری پر نماز ادا کرنا
1:07:37 نماز قصر کرنے کا دوسرا عذر؛ خوف کی حالت اور نبی اکرم ﷺ سے مروی صلاة الخوف کے چار طریقے
1:15:51 نماز قصر کرنے کا تیسرا عذر؛ بیماری و مرض کی حالت اور اس سے متعلق احکامات
1:18:28 صلاةِ حاجت (کسی حاجت اور ضرورت کے وقت کی نماز)
1:18:57 بارش کے وقت گھر یا خیمے میں نماز پڑھنے کا جواز نیز عبادات سے متعلق جامع و واضح قانون


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
جنوری 14, 2024