حجۃ اللہ البالغہ | 114 | اذکار نماز اور اس کی مستحب صورتیں | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 114

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

اَبوابِ نماز باب: 10
کامل و اکمل ترین نماز کا طریقہ کار، ارکان، اَذکار، آداب و مستحبات اور ان کے بنیادی راز

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 23؍ ستمبر 2020 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:17 سابقہ درس میں نماز کی دو حدوں کا ذکر
1:46 اس باب میں نماز کی کامل ترین حد؛ مقدار اور کیفیت (آداب و مستحبات) کا بیان
02:18 نماز کی کیفیت سے مراد: اذکارِ ماثوره، نماز کی مختلف ہیئات و شکلیں اور انسان کا نماز کی حالت میں اپنا مواخذه و محاسبہ کرنا
3:08 مواخذه کرنے کی تین شکلیں: ۱۔ نماز میں ایسی کیفیت و حالت ہو کہ وہ اللہ کو دیکھ رہا ہے (اللہ کی حضوری کی کیفیت) ۲۔ اپنے آپ سے باتیں نہ کرے (یعنی حدیثِ نفس کی ممانعت)، ۳۔ ناپسندیده ہیئات و حرکات سے باز رہے۔
5:23 نماز کی کیفیت میں اذکار و ہیئات؛ نماز کی شکلوں سے متعلق صحابہ سے مروی احادیث
7:55 نماز میں مستحب ہیئات کے چند پہلو: ۱۔ اخبات الی اللہ (خشوع و خضوع پیدا ہونا): اعضا و اطراف کو سمیٹ کر کھڑا ہونا ، اللہ کے ڈر اور خوف کا استحضار اور خضوع سے منافی امور کی ممانعت
10:46 ۲۔ قلب و زبان ذکرِ الہی سے لذت اندوز ہو اور باقی تمام چیزون پر اسے ترجیح دے۔
13:39 ۳۔ نماز میں وقار کی کیفیت ، محاسن و عادات اور عمدہ خصائل کی ہیئت و صورت پیدا کرنا
18:14 ۴۔ اطمینان و سکون اور ٹھہراؤ کے ساتھ نماز ادا کرنا
20:26 اذکار کے چند اصول: 1. نماز میں بیداری کی حالت 2. اللہ کا ذکر جہراً 3. نماز کی ہر حالت و ہیئت میں ذکر کی پابندی جیسے تکبیراتِ انتقال
23:26 نماز کے مکمل و کامل طریقہ کار کی تفصیلات اور اسرار و رموز: رفع یدین کی حکمت، ثنائے الہی سے متعلق حضور ﷺ سے چار طرح کے مروی الفاظ اور ان کی وضاحت
33:54 تعوذ (اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم) کا راز اور مختلف الفاظ
38:32 بسملہ (بسم اللہ الرحمن الرحیم) آہستہ پڑھنا، حضور ﷺ کا شروع نماز میں پڑھنے کا معمول، بنیادی راز اور فائدہ
43:24 سورت فاتحہ اور اس کے ساتھ سورت ملانے کا راز؛ فاتحہ کی ہر آیت میں آخری حرف پر مد پڑھنا اور ٹھہرنا مسنون، ظہر و عصر میں آہستہ قراءت اور فجر و مغرب و عشا میں جہری قراءت
45:23 مقتدی امام کے پیچھے قراءت نہ کرنے کے اختلافی مسئلے کی حقیقت اور قراءت کرنے اور نہ کرنے کی روایات میں تطبیق اور بنیادی راز
51:28 ظہر و عصر کی نماز میں آہستہ قراءت کا راز
52:30 حدیث میں فاتحہ پڑھنے کے بعد آمین کہنے کا حکم اور اس کا بنیادی راز
54:21 نبی اکرم ﷺ سے نماز میں دو معمولی وقفے مروی اور ان کی حکمت، لیکن یہ مستقل سنت نہیں
58:12 کامل ترین نماز میں قراءت کی مقدار اور اس کا راز؛ آپ ﷺ کا فجر میں طویل قراءت ۶۰ سے ۱۰۰ آیات کی تلاوت کا معمول؛ بنیادی راز
59:34 عشاء کی نماز میں سبح اسم ربک الاعلی یا اس کی مثل دوسری سورتیں پڑھنے کا معمول، حضرت معاذؓ کو عشاء میں سورتِ بقرہ پڑھنے پر حضورؐ کی تنبیہ
1:02:09 ظہر میں فجر والی قراءت اور عصر میں عشاء والی قراءت کا معمول وارد نیز بعض روایات میں مغرب میں بھی عصر والی سورتیں اور بعض روایات میں قصارِ مفصل سے تلاوت کا حکم
1:02:43حضور اقدس ﷺ سے نماز میں طویل اور مختصر دونوں طرح قراءت کا ثبوت ملتا ہے نیز امام کو مختصر قراءت کرنی چاہیے۔
1:04:00 بعض مخصوص نمازوں میں مخصوص سورتیں پڑھنے کا معمول لیکن یہ پڑھنا لازمی و ضروری نہیں
1:07:53 حالتِ نماز میں بعض آیات کا جواب دینے کا اختلافی مسئلہ، اولیاء اللہ کا نوافل میں معمول، چند آیات کا ذکر
1:10:44 رکوع میں جاتے ہوئےاور اٹھنے کے بعد رفع یدین کرنا، شاہ صاحبؒ کے ہاں امام شافعیؒ کے مذہب کو ترجیح، البتہ سجدے میں جاتے ہوئے رفع یدین نہ کرے۔
1:11:32 رکوع میں جاتے ہوئےاور اٹھنے کے بعد رفع یدین کرنے کا راز؛ تعظیمی فعل، لیکن رفع یدین کرنا اور نہ کرنا دونوں مسنون
1:12:39 رفع یدین میں صحابہ کا شدید اختلاف ،امام شاہ ولی اللہؒ کو رفع یدین پسند البتہ عوام کو فتنہ و فساد میں مبتلا کرنا درست نہیں، انہدامِ کعبہ سے متعلق حدیثِ عائشہ سے استدلال
1:17:30 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی اپنے ذوق کے مطابق حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کے ترک رفع یدین کے قول پر تاویل
1:21:21 سجود میں عدم رفع یدین کا راز
1:22:13 رکوع کا طریقہ کار اور مسنون ذکر و اذکار
1:25:16 قومہ کا طریقہ کار اور چار مسنون دعائیں
1:28:36 نماز فجر میں قنوت پڑھنے کااختلافی مسئلہ، قنوت پڑھنا یا نہ پڑھنا دونوں سنت
1:33:08 سجدے کا طریقہ کار اور چھ ماثور دعائیں
1:38:15 ۱۔ حدیث: فأعني على نفسك بكثرة السجود، سجدے کے فضائل: سجدہ انتہائی تعظیم والا عمل، مومن کی معراج
1:39:17 ۲۔ " أمتي يوم القيامة غر من السجود الخ " ان احادیث کی تشریح
1:40:54 دونوں سجدوں کے درمیان جلسہ کا طریقہ اور اذکار
1:42:29سجدوں کے بعد قعده کا طریقہ اور ترپن (۵۳) کا عدد بنانا
1:44:38 شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنے کا راز
1:45:08 امام ابو حنیفہؒ کے ہاں انگلی سے اشارہ نہ کرنے کی روایت غلط
1:46:32 تشہد کے صیغوں میں اختلاف و تطبیق نیز درود و سلام اور دعا کے الفاظ کا بیان
1:49:30 نماز مکمل کرنے کے بعد کی دعائیں
1:52:40 یہ اذکار سنتیں اور نوافل ادا کرنے سے پہلے پڑھنا مستحب اور اولی
1:53:35 نماز کے بعد اللهم انت السلام الخ کی مقدار بیٹھا رہنا، حضرت عائشہؒ کے اس قول کے احتمالی وجوہات
1:55:15 سنتیں گھر میں سونے والے کمرے میں ادا کرنا پسندیدہ عمل؛ راز

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
جنوری 10, 2024