حجۃ اللہ البالغہ | 111 | اذان اور مساجد | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 111

قسمِ ثانی: احادیثِ رسولؐ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

اَبوابِ نماز باب: 04 تا 05
اذان کی اہمیت، طریقہ کار اور فضیلت اور مساجد کے فضائل و آداب

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 02؍ ستمبر 2020 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:13 باب: اذان سے متعلق اصول و ضابطے
0:57 نماز کی جماعت کے لیے لوگوں کو اطلاع دینے کے طریقوں پر حضور کی صحابہ سے مشاورت
5:31 اذان کے واقعے سے ماخوذ پانچ قوانین
10:22 اذان محض نماز کا اعلان نہیں بلکہ شعائر اللہ اور فکر و نظریے کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنے کا عمل
12:21 علی رؤوس الاَشهاد قوم کا اس اعلان پر لبیک کہنا دینِ اسلام کو دل و جان سے تسلیم کرنے کی واضح دلیل
13:28 حکمتِ الہیہ کے تحت اذان میں اللہ کی بڑائی کا اعلان اور دو گواہیوں کے بعد نماز و فلاح کی دعوت
14:33 اذان و اقامت کے دو طریقے ،صحیح ترین اور عہدِ نبیؐ میں معمول بہا طریقہ
19:24 اذان کے الفاظ میں اختلاف کی نوعیت
19:55 حدیث 01: الصَّلَاة خير من النّوم الصَّلَاة خير من النّوم، صبح نیند کے غلبے کی وجہ سے فجر کی اذان میں ان الفاظ کا اضافہ کیا گیا۔
20:49 حدیث 02: من أذن فَهُوَ يُقيم، مؤذن کو اقامت کہنے کا ترجیحی حق، خِطبہ نکاح سے وضاحت
22:25 اذان کے فضائل: ۱۔ شعائرِ اسلام میں سے ہے۔
23:09 ۲۔ نبوت کے شعبوں میں سے ایک شعبہ
اذان کی فضیلتوں سے متعلق احادیث کی تشریح
25:03 حدیث : ۱۔ المؤذنون أطول النَاس الخ، ۲۔ الْمُؤَذّن يغْفر لَهُ الخ، مؤذنین کی قیامت کے دن گردنیں لمبا ہونے کا راز،
27:40 حدیث : من أذن سبع سِنِين الخ، سات سال تک خالصتاً اللہ کی رضا کی غرض سے مسلسل اذان دینے والے کی فضیلت کا راز
29:47 حدیث قدسی: قَول الله فِي رَاعى غنم فِي رَأس شظية الخ، پہاڑ کی چوٹیوں پر اذان کے ذریعے اللہ کا نام بلند کرنے والا، اعمال کا اعتبار ان کے دواعی سے جڑا ہے۔
31:48 اذان کا جواب دینے کا راز (چوتھی بات)
35:32 حدیث: لَا يرد الدُّعَاء بَين الْأَذَان وَالْإِقَامَة، اذان اور اقامت کے درمیانی وقت میں دعا رد نہ ہونے کا راز
36:55 حدیث: وَإِن بِلَالًا يُنَادي بلَيْل الخ، رمضان میں حضرت بلالؓ اور حضرت ابن ام مکتومؓ دونوں کی اذان کا فرق اور حدیث کی تشریح
41:00 حدیث: إِذا أُقِيمَت الصَّلَاة فَلَا تأتوها تسعون، وأتوها تمشون، اقامت کے وقت نماز کے لیے ڈورنے کی ممانعت کی حکمت
42:57 باب: مساجد سے متعلق امور
43:18 مسجد بنانے، اسے لازم پکھڑنے اور نماز کے انتظار کے لیے اس میں بیٹھنے کے فضائل سے متعلق احادیث:
43:38 (۱) مسجد شعائرِ اسلام میں سے، حدیث (إِذا رَأَيْتُمْ مَسْجِدا، أَو سَمِعْتُمْ مُؤذنًا الخ)
44:18 (۲) نماز پڑھنے ، عبادت گزاروں کے اعتکاف کی جگہ، رحمت کے نزول کا مکان، خانہ کعبہ کے مشابہے، حدیث: ۱۔ من خرج من بَيته متطھرا الخ، چاشت کے نوافل کی فضیلت ۲۔ إِذا مررتم الخ، ساری مسجدیں ریاض الجنة ہیں،مسجدِ نبوی میں شور شرابہ ، گالم گلوچ، بے ادبی اور بے حرمتی کرنے کا عام رویہ اور اس کی سخت ممانعت
50:45 (۳) مسجد میں جانے کا بنیادی مقصد
53:06 (۴) مسجد بنانے میں شرکت اور معاونت کا اجر و ثواب
مساجد کے باب سے متعلق روایات کی تشریح
53:37 ۱۔ حدیث: من غَدا إِلَى الْمَسْجِد الخ، صبح و شام مسجد جانے سے ملکیت مضبوط اور بہیمیت کمزور
54:12 ۲۔حدیث: من بنى لله مَسْجِدا الخ، عمل (مسجد کی تعمیر) کے مشابه جزا (جنت میں گھر)
54:49 ۳۔ وضو کی حالت برقرار رہنے تک ثواب کی شرط
55:30 ۴۔ دو اہم ترین مسجدوں (مسجدِ حرام اور مسجدِ نبوی) کی فضیلتیں: ا۔ حرمین شریفین میں آنے والوں کے لیے موکل فرشتوں کا دعا مانگنا
56:37 ب۔ حرمین شریفین کی تعمیر، تعظیمِ شعائر اور اعلائے کلمة اللہ
56:58 ج۔ انبیاء کی تاریخ سے واقفیت کی جگہ
57:33 ۵۔ حدیث: لَا تشد الرّحال الخ، تین مساجد کے علاوہ عبادت کے قصد و ارادے سے جانے کی ممانعت کا راز
1:02:30اہم بات: کسی قبر یا ولی کی عبادت کی جگہ پر عبادت کے قصد و ارادے سے جانے کی ممانعت
1:04:33 مسجد کے آداب کی احادیث سے وضاحت
مسجد کے آداب سے متعلق روایات کی تشریح
1:09:09 حدیث 01: ۱۔ من سمع رجلا ينشد ضَالَّة الخ مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرنے والے کے لیے حضورؐ کی بدعا ۲۔ إِذا رَأَيْتُمْ من يَبِيع أَو يبْتَاع فِي الْمَسْجِد الخ مسجد میں خرید و فروخت کی ممانعت ۳۔ وَنهى عَن تناشد الْأَشْعَار الخ، شعر و شاعری، قصاص اور حدور جاری کرنے کی ممانعت
1:11:23 ان روایات کی تشریح:
1:15:32 حدیث 02: إِنِّي لَا أحل الْمَسْجِد لحائض وَلَا جنب، حائضہ و جنبی کے لیے مسجد میں داخلے کی ممانعت
1:16:23 حدیث 03: من أكل هَذِه الشَّجَرَة المنتنة الخ، لہسن اور پیاز کھا کر مسجد میں نہ جانے کی وجہ
1:19:04 حدیث 04: إِذا دخل أحدكُم الْمَسْجِد فَلْيقل الخ، رحمت (روحانی و اخروی نعمتیں) اور فضل (دنیاوی نعمتیں) میں لاجواب فرق
1:22:13 حدیث 05: إِذا دخل أحدكُم الْمَسْجِد فليركع الخ، تحیة المسجد کے دو نفلوں کی مشروعیت کا راز
1:23:39 حدیث 06: ۱۔ الأَرْض كلهَا مَسْجِد الخ، ۲۔ وَنهى أَن يُصَلِّي الخ سات مقامات پر نماز پڑھنے کی ممانعت کی تشریح
1:26:09 المزبلة والمجزرة (پیشاب و پاخانے و روڑی والی جگہ) اور مقبرے میں نماز کی ممانعت کا راز
1:28:42 حمام اور معاطن الإبل (اونٹوں کے باڑے) میں ممانعت کا راز
1:29:46 قارعة الطریق (بڑی شاہراہ) پر نماز نہ پڑھنے کی وجہ
1:30:22 بیت اللہ کی چھت پر نماز کی ممانعت
1:31:07 ارضِ ملعونہ میں نماز پڑھنا منع

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
جنوری 06, 2024