خطبہ جمعہ/ سماجی تبدیلی کے لیے صالح اجتماعیت کی ناگُزیریّت .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

*سماجی تبدیلی کے لیے صالح اجتماعیت کی ناگُزیریّت*
*اور اس کے اِدارتی اُصولوں کا تعارُف*

*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

*بتاریخ:* 15؍ جُمادی الثانی 1445ھ / 29؍ دسمبر 2023ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور

*خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:*

*آیاتِ قرآنی:*
*1۔* وَ لِكُلٍّ وِّجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّیْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرٰتِ، اَیْنَ مَا تَكُوْنُوْا یَاْتِ بِكُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا۔ (2 – البقرہ: 148)
ترجمہ: "اور ہر کسی کے واسطے ایک جانب ہے، یعنی قبلہ ، کہ وہ منہ کرتا ہے اس طرف، سو تم سبقت کرو نیکیوں میں، جہاں کہیں تم ہو گے اللہ تم کو اکٹھا کر لائے گا"۔
*2۔* لَا خَیْرَ فِیْ كَثِیْرٍ مِّنْ نَّجْوٰىهُمْ اِلَّا مَنْ اَمَرَ بِصَدَقَةٍ اَوْ مَعْرُوْفٍ اَوْ اِصْلَاحٍۭ بَیْنَ النَّاسِؕ وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللّٰهِ فَسَوْفَ نُؤْتِیْهِ اَجْرًا عَظِیْمًا۔ (4 – النساء: 114)
ترجمہ: "کچھ اچھے نہیں ان کے اکثر مشورے مگر جو کوئی کہ کہے صدقہ کرنے کو، یا نیک کام کو، یا صلح کرانے کو لوگوں میں، اور جو کوئی یہ کام کرے اللہ کی خوشی کے لئے، تو ہم اس کو دیں گے بڑا ثواب"۔

*حدیثِ نبوی ﷺ:*
"كُلُّ كَلَامِ ابْنِ آدَمَ عَلَيْهِ لَا لَهُ، إِلَّا أَمْرٌ بِمَعْرُوفٍ، أَوْ نَهْيٌ عَنْ مُنْكَرٍ، أَوْ ذِكْرُ اللّٰهِ"۔ (جامع ترمذی، حدیث: 2412)
ترجمہ: ”انسان کی ساری باتیں اس کے لیے وبال ہیں، ان میں سے اسے امربالمعروف، نہی عن المنکر اور ذکر الٰہی کے سوا کسی اَور کا ثواب نہیں ملے گا“۔

*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 

0:00 خطبہ جمعۃ المبارک کی تمہیدی گفتگو

1:58  دورِ زوال کا فکری اِضمحلال اور اس دور میں حکمت وشعور کی اہمیت

3:51 دورِ زوال میں مسلمانوں پر مسلط کی گئی مصنوعی فکر کے نمائندے

7:36  دورِ زوال میں قرآنی حکمت و بصیرت کے فروغ میں حضرت شیخ الہندؒ کا کردار

10:28  قرانی حکمت سے انکار کے دینی و معاشرتی نقصانات اور نتائج

10:49  ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ لاہور میں دورۂ تفسیر قرآن حکیم کے بنیادی مقاصد

 11:36 بیت المقدس کو قبلہ بنانے میں رسول اکرم ﷺ کی طرف سے حکمت کی رعایت

16:09 ملتِ حنیفیہ ابراہیمیہ کا پہلا مرکز بیت اللہ اور مسجد حرام رہی ہے

21:25 ملتِ حنیفیہ ابراہیمیہ کا مکمل پروگرام خیر اور انسانیت کی بھلائی ہے

 22:40  انسانیت کی رہنمائی کے حوالے سے بیت اللہ الحرام کی حیثیت اور مرکزیت

27:05  خیر کے حوالے سے قرآن حکیم کے تصورات اور خیرِ کثیر کی وضاحت

29:41  حکمت کا بنیادی اور اَساسی اُصول؛ جماعت کا قیام اور استحکام ہے

 31:55 خطبہ جمعۃ المبارک کی مرکزی آیت کا مختصر تفسیری خلاصہ

33:48 آج کے استعماری نظاموں میں استعماری دور کی خفیہ مشاورت کا تسلسل

36:50  معروفات اور منکرات‘ دنیا کے تمام مذاہب میں مسلمہ اور تسلیم شدہ ہیں

42:23  قرآن حکیم کی روشنی میں ملتِ حنیفیہ ابراہیمیہ کے اُصولوں کا دستوری خاکہ

44:23 دورِ زوال میں زوال سے نکلنے کی قرآنی اور نبوی حکمتِ عملی

48:31  سماجی تبدیلی کے لیے آں حضرت ﷺ کی جماعتی حکمتِ عملی

50:36 پاکستانی معاشرے میں موجود گروہیّتوں اور طبقوں کا تحلیل و تجزیہ

57:44 مسلمان معاشروں میں موجود جماعتوں اور طبقوں کے حوالے سے امام عبیداللہ سندھیؒ کا تجزیہ

1:06:39  پاکستان میں موجود قدیم و جدید دونوں نظامِ تعلیم میں نظامِ ظلم کے کَل پُرزے تیار کیے جاتے ہیں



پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
دسمبر 31, 2023