خطبہ جمعہ/ جہاد و قتال کا دینی تصور مقاصد و اہداف اور نجی جنگ .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

جہاد و قتال کا دینی تصور

مقاصد و اہداف اور نجی جنگ جوئی کی حیثیت



خُطبۂ جمعۃ المبارک:

حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری



بتاریخ: 23؍ جمادی الاولیٰ 1445ھ / 8؍ دسمبر 2023ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور



خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:



آیتِ قرآنی:

وَ اَعِدُّوْا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّةٍ وَّ مِنْ رِّبَاطِ الْخَیْلِ تُرْهِبُوْنَ بِهٖ عَدُوَّ اللّٰهِ وَ عَدُوَّكُمْ۔ (8 – الانفال: 60)

ترجمہ: ”اور تیار کرو ان کی لڑائی کے واسطے جو کچھ جمع کرسکو قوت سے اور پلے ہوئے گھوڑوں سے، کہ اس سے دھاک پڑے اللہ کے دشمنوں پر اور تمہارے دشمنوں پر“۔



حدیثِ نبوی ﷺ:

"الْجِهَادُ مَاضٍ مُنْذُ بَعَثَنِيَ اللّٰهُ إِلَى أَنْ يُقَاتِلَ آخِرُ أُمَّتِيْ الدَّجَّالَ" الحدیث۔ (السنن لابی داود، حدیث: 2532)

ترجمہ: " جس دن سے اللہ نے مجھے نبی بنا کر بھیجا ہے تب سے جہاد جاری رہے گا، یہاں تک کہ میری امت کا آخری شخص دجال سے لڑے گا"۔



۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

0:00 آغاز خطاب
1:12 دینِ اسلام کی تعلیمات و احکامات اور ہدایات‘ اجتماعی اور مربوط ہیں
3:51 دینِ اسلام کے کامل اور جامع نظریۂ فکروعمل کو نہ اپنانے کے نتائج اورنقصانات
5:06 مسخ شدہ مذہبیت کے نمائندہ طبقوں کی قرآن حکیم میں نشان دہی
6:08 اُمتِ وسط (معتدل اُمت) مسلمان جماعت کا تعارف اور اس کی ذمہ داریاں
9:50 جہاد کے حکم کی حقیقت، اس کا فلسفہ اور اس کے اجتماعی مقاصد
12:08 ریاست کے اجتماعی فیصلوں کا حق‘ نظمِ سیاست چلانے والی اتھارٹی کو ہوتا ہے
14:24 پرائیویٹ قتال کی ممانعت کی حکمت و فلسفہ اور نتائج و اثرات
17:01 دشمن کی تعیین، قتال کی تیاری اور سامانِ جنگ جمع کرنے کے اُصول و ضابطے
32:44 انگریزوں سے تمام جنگیں ریاست کے اجتماعی حکم کے تحت تھیں
42:10 حضرت شیخ الہندؒ کی تحریکِ ریشمی رومال غالب پاشا اور خلافتِ عثمانیہ سے روابط
48:55 جدید جمہوری اور قومی دور میں ’’مِنْ قُوَّۃٍ‘‘ کے تناظر میں نیشنل اِزم کی طاقت
59:56 اسرائیلی ریاست کے قیام کا پسِ منظر اور اس کے توسیع پسندانہ عزائم
1:05:48 امریکا اور پاکستان کے بعض علماء جنگی بندی کے خلاف ایک پیج پر
1:07:42 مذہبی طبقے کا حضرت شیخ الہندؒ کے خلاف اور مذہبی جنونیت کے فروغ میں کردار

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
دسمبر 13, 2023