حجۃ اللہ البالغہ | 092 | مختلف احادیث میں فیصلہ کرنا | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 92

مبحثِ سابع:
احادیثِ نبویہ ؐسے شرائع و قوانین کے اَخذ و اِستنباط کا دائرہ کار

باب:07 مبحث کا آخری باب
احادیث میں ظاہری تعارض کے حل کا طریقہ بیان

مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 01 ؍ اپریل 2020 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

👇
0:00 آغاز درس
0:26 مبحثِ سابع کا خلاصہ اور موجودہ باب کے عنوان کی وضاحت
2:33 احادیث میں بظاہر تناقض و اختلاف کی مُمکِنه تین صورتیں:
4:52 نبی اکرم ﷺ کے دو اعمال میں تعارض دور کرنے کی صورتیں
21:40 فعلی اور قولی روایت میں تعارض ختم کرنے کا طریقہ
29:26 دو اقوال میں تعارض ختم کرنے کا پہلا طریقہ: تاویلِ قریب و بعید اور اس کا دائرہ کار
36:42 تاویلِ بعید کے جواز اور عدمِ جواز کا ضابطہ
38:21 تاویلِ قریب کے قاعدے کی چار صورتیں
44:35 تاویلِ قریب کا استعمال، حضرت نانوتویؒ اور مولانا سندھیؒ کا تفسیر میں: مفہومِ کلی کے متنوع پہلؤوں میں سے کسی نئے پہلو کی نشان دہی کرنا
47:23 آیات و احادیث کی روشنی میں تاویل کے ضمنی قواعد سے متعلق ایک فائدہ
52:14 دوسرا طریقہ: تطبیق کے تین دائرے اور مثالوں سے وضاحت
1:04:55 تیسرا طریقہ: متعارض احادیث میں نسخ کی پہچان کا طریقہ اور نسخِ قطعی و غیر قطعی کا بنیادی فرق
1:10:44 امام شاہ ولی اللہ ؒ کی نسخ کی جامع و مانع تعریف
1:17:28 چوتھا طریقہ: دو حدیثوں میں ترجیح کے چار اسباب اور عدمِ ترجیح کی صورت کا حکم
1:22:52 چند فوائد: مرفوع اور قولِ صحابی وتابعی کی حیثیت کا تعین

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
دسمبر 11, 2023