خطبہ جمعہ/ تذکیراتِ ثلاثہ کے تناظر میں پاکستان کی انتخابی سیاست کا.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

تذکیراتِ ثلاثہ کے تناظر میں
پاکستان کی انتخابی سیاست کا اجمالی جائزہ


خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 16؍ جُمادی الاولیٰ 1445ھ / یکم؍ دسمبر 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:

آیاتِ قرآنی
1۔ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ، الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰى۪ۙ، وَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰى۪ۙ۔ (87 – الاعلیٰ: 1 تا 3)
ترجمہ: "پاکی بیان کر اپنے رب کے نام کی جو سب سے اوپر (ہے)، جس نے بنایا پھر ٹھیک کیا، اور جس نے ٹھہرا دیا، پھر راہ بتلائی“۔

2۔ ‌وَذَكِّرْهُمْ بِأَيَّامِ اللّٰهِ۔ (14 – ابراہیم: 5)
ترجمہ: "اور یاد دلا ان کو دن اللہ کے"

3۔ وَ هَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِۚ، فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ٘ۖ، وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْعَقَبَةُؕ۔ (90 – البلد: 10 تا 12)
ترجمہ: "اور دکھلادِیں اس کو دو گھاٹیاں، سو نہ دھمک سکا گھاٹی پر، اور تو کیا سمجھا کیا ہے وہ گھاٹی"۔

حدیثِ نبوی ﷺ :
"أَكْثِرُوا ذِكْرَ هَاذِمِ اللَّذَّاتِ" يعني : الْمَوْتَ۔ (الجامع للترمذی، حدیث: 2307)
(لذتوں کو توڑنے والی (یعنی موت) کو کثرت سے یاد کیا کرو)

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
آغاز 0:00
1:44  انسان میں بھلے بُرے کی تمیز اور انتخاب کی صلاحیت و استعداد
5:40  عزم و ارادوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے قوائے جسمانیہ کی اہمیت
15:03  مستقبل کے فیصلوں کے لیے ’’تذکیراتِ ثلاثہ‘‘ کو پیشِ نظر رکھنے کی ضرورت
18:15  قرآن حکیم میں ماضی کے واقعات اور تاریخ سے سیکھنے کی رہنمائی
39:13  رشتے کے انتخاب میں رسول اللہ ﷺ کا ایک صحابیہؓ کو مشورہ
42:34  ریاست اور سیاست کا بنیادی اُصول؛ جمہور کا مفاد اور رائے
49:38  1935ء سے آج تک اس خطے میں ہونے والے الیکشنز کی حقیقت
54:08  1937ء اور 1946ء کے الیکشن میں ووٹر کے ووٹ ڈالنے کی شرائط اور اہلیت
58:50   انگزیزوں کے دور میں حلقہ بندیوں کا طریقۂ کار اور طے شدہ مقاصد
1:02:39   1973ء کے آئین کا تقدس اور با اختیار طبقوں کی طرف سے اس کی پامالی
1:04:28  پاکستان کی تاریخ میں عدلیہ کے سیاسی کردار پر ایک طائرانہ نظر
1:05:46  الیکشن کے فوائد، عوامی مفادات یا الیکشن مافیاز کے مفادات کا تحفظ
1:09:22   ہمارے ملک کی جمہوریت اور شاہی ملکوں کی بادشاہت دونوں ایک جیسی ہیں

مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لِنک پر کلک کیجیے 👇

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

منجانب: رحیمیہ میڈیا

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
دسمبر 06, 2023