خطبہ جمعہ/ نا اہل اور مفاد پرست قیادت کے افعال و کردار... / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

*نا اہل اور مفاد پرست قیادت کے افعال و کردار*

*اور ان کے سماجی فیصلوں کی تباہ کاریاں*



*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*

حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری



*بتاریخ:* 2؍ جُمادی الاولیٰ 1445ھ / 17؍ نومبر 2023ء

*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور



*خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و احادیثِ نبوی ﷺ:*



*آیتِ قرآنی:*



اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرٌ وَّ لِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ۠۔ (13 – الرعد: 7)

ترجمہ: ” تیرا کام تو ڈر سُنا دینا ہے، اور ہر قوم کے لیے ہوا ہے راہ بتانے والا“۔



*احادیثِ نبوی ﷺ:*



*1۔* ”إِذَا وُسِّدَ الْأَمْرُ إِلىٰ غَيْرِ أَهْلِهِ فَانْتَظِرِ السَّاعَةَ“۔ (الجامع الصّحیح للبُخاري، حدیث: 59)

ترجمہ: ”جب حکومت کے اُمور نالائق لوگوں کو سونپ دئیے جائیں تو قیامت کا انتظار کر“۔



*2۔* "ائْتَمِرُوا بِالْمَعْرُوفِ، وَ تَنَاهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ، حَتّٰى إِذَا رَأَيْتَ شُحًّا مُطَاعًا، وَ هَوًى مُتَّبَعًا، وَ دُنْيًا مُؤْثَرَةً، وَ إِعْجَابَ كُلِّ ذِي رَأْيٍ بِرَأْيِهِ فَعَلَيْكَ بِخَاصَّةِ نَفْسِكَ، وَ دَعِ الْعَوَامَّ"۔ ــ او کمال قال علیه الصّلوٰۃ و السّلام ــ (الجامع للتّرمذي، حدیث: 3058)

ترجمہ: ”تم اچھی باتوں کا حکم کرتے رہو، اور بُری باتوں سے روکتے رہو، یہاں تک کہ جب تم دیکھو کہ لوگ بخالت (کنجوسی) کے راستے پر چل پڑے ہیں، خواہشاتِ نفس کے پیرو ہو گئے ہیں، دنیا کو آخرت پر ترجیح دی جا رہی ہے اور ہر عقل و رائے والا بس اپنی ہی عقل و رائے پر مست اور مگن ہے، تو تم خود اپنی ذمہ داریوں پر خاص طور پر توجہ دو، ان کو ادا کرو اور (اپنے حال میں بد مست) عوام (کے حوالے سے مایوسی اور اضطراب) کو رہنے دو“۔



*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

✔️ دینِ اسلام کی سچی تعلیمات کی اثر آفرینی اور نتائج و اثرات

✔️ ہر قوم کے لیے ہادی اور سچے رہنما کی ضرورت اور امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا ارشاد

✔️ مُنذِر کی تعریف اور مفہوم امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے نقطۂ نظر سے

✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی نظر میں نبوت کی حقیقت و ماہیت

✔️ لیڈرشپ کی غلطیوں کی سزا پوری قوم کو بھگتنا پڑتی ہے

✔️ قومی ترقی و تنزل میں لیڈرشپ کے فیصلوں کا کردار اور اہمیت

✔️ اجتماع اور سوسائٹی میں تمام خرابیوں کی جڑ دو بنیادی شرّ

✔️ قوموں پر شریر اور بخیل لوگوں کے تسلط کے بھیانک نتائج

✔️ حضرت عمرؓ بن خطاب کا ڈسپلن اور حضرت خالدؓ بن ولید کی معزولی

✔️ لیڈرشپ کی سب سے اہم ذمہ داری انسانیتِ عامہ کو قتل سے بچانا ہے

✔️ نا اہل قیادت کے فیصلوں کے نتیجے میں قوم پر اجتماعی قیامت ٹوٹ جاتی ہے

✔️ معروفات اور منکرات کی وضاحت اور ان کے حوالے سے اجتماعی تقاضے

✔️ حالات کی ہمہ گیر خرابی کے عہد میں مایوسی کے بجائے نبوی ہدایت

✔️ برعظیم ہند میں مسلمانوں کی نام نہاد قیادت کی غلطیوں کے خوف ناک نتائج

✔️ او آئی سی کی منافقت اورمسلم ممالک کے حکمرانوں کی غیرت کا جنازہ


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
نومبر 20, 2023