حُجّةُ اللّٰه البالِغة :87 / نبی اکرمﷺ سے أمت کی طرف شریعت کی ... / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 87

مبحثِ سابع:
احادیثِ نبویہ ؐسے شرائع و قوانین کے اَخذ و اِستنباط کا دائرہ کار

باب:03 نبی اکرمﷺ سے أمت کی طرف شریعت کی منتقلی کی کیفیت اور طریقوں کا ذکر

مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 19 ؍ فروری 2020 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

👇
0:00 آغاز درس
0:17 گذشتہ دو ابواب کا خلاصہ
4:59 اُمت کا نبی اکرمﷺ سےشریعت (علمِ شَرائع و حُدود و فَرائض) حاصل کرنے کی کیفیت کی وضاحت (باب کا عنوان)
9:34 حضور ﷺ سے امت کو علوم کی منتقلی اور تلقّی (اخذ) کے دو طریقے ۱۔ تَلقِّی ظاہراً ۲۔ تَلقِّی دلالةً
12:01 ۱۔ تَلقِّی ظاہراً کی دو صورتیں: تَواتر اور غیرِ تَواتر
13:40 تَواتر کی دو قسمیں: تَواترِ لفظی اور تواترِ معنوی کی مثالیں، تواتر کی مزید چار اَقسام
25:00 غیرِ تَواتر درجات: ۱۔ مُستَفِیض (مشہور) کی تعریف ۲۔ خبرِ واحد ۳۔ ایسی احادیث جن میں لوگوں کا اختلاف ہے تو شواہد و مَتابعات یا عقلِ سلیم کی بنیاد پر ان کی قبولیت یاعدمِ قبولیت
33:01 ۲۔ تَلقِّی دلالةً کی حقیقت اور صحابه و تابعین کے قضایا و فتاوی کی تدوین کے ذریعہ تعاملِ اہلِ مدینہ و تعامل اہلِ کوفه کی بنیاد
38:31 تَلقِّی دلالةً کے پہلے طبقے میں چار بڑے فقہائے صحابہ (حضرت عمر فاروقؓ، حضرت علی مرتضیؓ، حضرت عبداللہ بن مسعودؓ اور حضرت عبداللہ بن عباسؓ) میں مجتہدِ اعظم حضرت عمر فاروقؓ کی مرکزیت ، فیصلہ سازی میں مشاورت کا غلبہ اور امت کاان کے فیصلہ جات پر ِاتّفاق و اِتّحاد
48:59 بقیہ تین فقہائے صحابہ کے قضایا و فتاوی میں طرزِ فکر و عمل اور ان کے فیصلہ جات کی قبولیت جمهور اُمت کا عمل
56:33 تَلقِّی دلالةً کا عمل طبقہِ ثانیہ (تابعین) میں مدینہ میں سعید بن مسیبؒ، مکہ میں عطا بن ابی رباحؒ، کوفہ میں ابراہیمِ نخعیؒ، قاضی شریحؒ، شعبیؒ اور بصرہ میں حسن بصریؒ کی رہنما حیثیت
58:43 دو طریقوں میں خَلَل اور کمزوری اور ان کا انسداد
1:00:26 پہلے طریقے کی خرابیاں اور خَلَل کا انسداد
1:11:49 دوسرے طریقے کی خرابیاں اور خَلَل کا انسداد
1:20:15 قانونی نظام بنانے والے کے لیے تَلقِّی کے دونوں طریقوں میں مہارتِ تامہ ناگزیریت

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
نومبر 18, 2023