حُجّةُ اللّٰه البالِغة :86 / علمِ مَصالح و مفاسد (حصہ دوم)... / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 86

مبحثِ سابع:
احادیثِ نبویہ ؐسے شرائع و قوانین کے اَخذ و اِستنباط کا دائرہ کار

باب:02 (حصہ دوم)
مَصالح و مَفاسد کے علم اور شَرائع و حدود و فرائض کے علم میں بنیادی فرق و امتیاز
(مقادیر متعین کرنے میں قیاس کی حقیقت اور علماءِ امت کے تین اتفاقی امور)
مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 12 ؍ فروری 2020 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

👇
0:00 آغاز درس
0:25 باب کے نصفِ اول کا خلاصہ: مَصالح و مَفاسدکے تین دائرے: ۱۔ انسانی نفس کی تہذیب ۲۔ ارتفاقات کی درستگی کے لیے نظم و نسق کا قیام ۳۔ حق کو غالب کرنے اور باطل کو مٹانے کے لیے جد و جهد
9:36 علمِ شَرائع و حدود و فرائض میں مقدار مُتعیَّن کرنے کا مَرکز و مَنبَع ذاتِ باری تعالیٰ اور نبی ہیں۔
16:51 علمِ شَرائع و حدود و فرائض میں مقدار مُتعیَّن کرنے کے ضمن میں علماءِ امت کا تین امور میں اصولی اتفاق:
17:25 ۱۔ شرعی حکم کی مقدار کے تعین میں قیاس کا عمل دخل نہیں ہے۔
18:03 ۲۔ مُشترک علت کی اساس پر حکم لگا کر قیاس کیا جا سکتا ہے
20:42 ۳۔ محض مصلحت کو بنیاد بنا کر قیاس کرنا درست نہیں ہے۔
24:37 جیسے نماز کی تخفیف کے سلسلے میں کسی مصلحت کی بنیاد پر مسافر پر مقیم کو قیاس نہیں کیا جاسکتا،
29:34 قیاس میں غوطہ زن رہنے والے بعض فقہا کی حالت: قیاس کی بنیاد پر مقدار متعین کرنے اور علت مقرر کرنے میں تسامح کی تین مثالوں سے وضاحت
32:34 فقها کی متعین مقدار، دراصل مقدار نہیں بلکہ عملی شکل کا تعین کرنا ہے۔
43:04 مصلحت و مقدار میں بنیادی فرق اور چار مثالوں سے مزید تفصیلات
56:31 صحابہ کا مقدار متعین کرنے میں قیاس کرنے سے مُتعلق اہم سوال کا جواب
1:02:57 شَرائع و حدود و فرائض کے علم میں مُتعیَّن مقادیر کے ساتھ براہ راست اللہ کی رضامندی اور ناراضگی وابستہ ہے، علت و مصلحت کے ساتھ نہیں،
1:09:22 مصالح و مفاسد کے باب میں اللہ کی رضامندی اور ناراضگی مصلحت و مفسدے سے متعلق ہے۔
1:15:18 واحب و حرام اور مندوب و مکروه کی مقدار متعین کرنےکی تفصیلات

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
نومبر 17, 2023