خطبہ جمعہ/مسئلۂ فلسطین صہیونیت کا انسانیت دشمن کردار... / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

*مسئلۂ فلسطین*

*صہیونیت کا انسانیت دشمن کردار اور تاریخی حقائق*



*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*

حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری



*بتاریخ:* 25؍ ربیع الثانی 1445ھ / 10؍ نومبر 2023ء

*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور



*خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:*



*آیتِ قرآنی:*

وَ قَضَیْنَاۤ اِلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ فِی الْكِتٰبِ لَتُفْسِدُنَّ فِی الْاَرْضِ مَرَّتَیْنِ وَ لَتَعْلُنَّ عُلُوًّا كَبِیْرًا۔ (17 - بنی اسرائیل: 4)

ترجمہ: ”اور صاف کہہ سنایا ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب میں کہ: تم خرابی کرو گے مُلک میں دو بار، اور سرکشی کرو گے بڑی سرکشی“۔



*حدیثِ نبوی ﷺ:*

”لَتَتْبَعُنَّ سَنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ شِبْرًا شِبْرًا“ الحدیث۔ (الجامع الصّحیح للبخاری، حدیث: 7320)

ترجمہ: ”تم اپنے سے پہلی امتوں کی ایک ایک بالشت میں اتباع کرو گے“۔



*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇



✔️ قرآن حکیم کلی، اُصولی اور جامع رہنمائی کی ابدی کتاب ہے

✔️ مسئلۂ فلسطین پرعالَمِ اسلام کا اضطراب اور مسئلے کی حقیقی نوعیت

✔️ اپنے وطنِ مالوف سے قوموں کی جلاوطنی ایک استعماری چال ہے

✔️ مسئلۂ فلسطین سے متعلق ’’سورت بنی اسرائیل‘‘ کی آیات میں اُصولی رہنمائی

✔️ قرآن حکیم کا بنیادی قانون اسرائیل کا زمین میں دو مرتبہ فساد مچانا

✔️ یہود کا عہد و پیمان کا اقرار و گواہی کے باوجود عہد شکنی اور اللہ کی طرف سے سخت سزا

✔️ فساد مچانے کی وجہ اور اس کا تاریخی پسِ منظر

✔️ سیاسی گروہ بندی اور لیڈرشپ کی طاقت کے حصول کے لیے قتل و غارت گری

✔️ درست سیاسی نظام میں حقِ حکمرانی کے دو بنیادی انسانی اُصول

✔️ عرب قبائل اور فلسطینی سرداروں کی خلافتِ عثمانیہ سے غداری اور جرائم کا ارتکاب

✔️ شریفِ مکہ کو برطانوی سامراج نے خلافتِ عثمانیہ کے خلاف استعمال کیا

✔️ مفتیٔ اعظم مکہ و مفتیٔ اعظم فلسطین کا خلافتِ عثمانیہ کے خلاف ناحق فتویٰ

✔️ قومی آزادی کی تحریکوں کے خلاف عرب کے فرقہ پرستوں کا کردار

✔️ یہودیت کے صہیونی طبقے کا انسانیت دشمن کردار

✔️ سات اکتوبر 2023ء کو حماس کے اسرائیل پر حملے کی قرار واقعی حیثیت

✔️ مذہبِ یہودیت پر ذِلت و رُسوائی اور مسکنت کا عذاب ایک قرآنی پیشین گوئی

✔️ فلسطین میں لڑائی اسلام اور یہودیت کی مذہبی لڑائی نہیں، بلکہ یہودیت کا صہیونی کردار ہے

✔️ فلسطینی اتھارٹی کے مقابلے میں غزہ میں عسکریت پسندوں کا غلبہ ایک سوالیہ نشان ہے

✔️ ہندوستان میں انگریز کا قبضہ کرانے والی غدار مسلمان نام نہاد لیڈر شپ

✔️ مسلمان ممالک میں مسئلۂ فلسطین کے نام پر چندے کا مکروہ دھندہ

✔️ مسئلۂ فلسطین کے حل کے لیے مطلوبہ ویژن! اور حالات واقعات کے درست ادراک کی ضرورت و اہمیت


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
نومبر 13, 2023