حُجّةُ اللّٰه البالِغة :79 / نبی اکرمﷺ کے مقرر کردہ تین اِنقلابی.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 79

مبحثِ سادس:
سیاستِ ملت

باب:17
نبی اکرمﷺ کے مقرر کردہ تین اِنقلابی اُصول اور غلبے کے پانچ بنیادی اسباب کی بنیاد پر دینِ اسلام کے بین الاقوامی غلبے کی حاجت و ضرورت اور دیگر اَدیان کی تنسیخ کا بیان

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 25 ؍ دسمبر 2019 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

👇
0:00 آغاز درس
0:18 انسانی معاشرے کی تعمیر و تشکیل کے آفاقی، مُتفقہ اور تمام شرائع و مِلَل کے مُسلمہ سیاسی اُمور کا سابقہ ۱۶ ابواب میں تذکرہ اور اس باب سے نبی اکرمﷺ کے متعین کردہ بین الاقوامی سیاسی اصول اور اہداف و مقاصد مذکور ہیں۔
4:18 باب کے عنوان کی وضاحت: بین الاقوامی غلبے کے لیے آفاقی نظام کی حاجت و ضرورت جوگذشتہ تمام اَدیان کو منسوخ کردیے۔
12:41 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ نے گذشتہ آٹھ ہزار سال کی انسانی تاریخ کے آفاقی، مُتفقہ اور تمام شرائع و مِلَل کے مُسلمہ سیاسی اُمور سابقہ ۱۶ اَبواب میں بیان کر دیے ہیں؛ ان اُمور کا خلاصہ
13:46 ہر ملت کے ماننے والے اپنے مُفکر اور بانی ملت کی سچائی اور تعظیم کا اعتقاد رکھتے ہیں، اور ان کا خیال ہے کہ اس جیسی غیر معمولی شخصیت دنیا بھر میں موجود نہیں ہے۔
19:28 ہر ملت اپنے نظم و نسق قائم کرنے کے لیے حدود، شرائع اور مناہج متعین کرتی ہے۔
25:13 آسانیوں و سہولتوں کا نظام بھی ملت کے پیشِ نظر رہا ہے۔
27:59 ہر قوم کا مُسلمہ طریقہ کار ، سنت اور شریعت رہی ہے اور اس کے بانیان کی عادات و اطوار اور سیرت و کردار کو اپنایا جاتا ہے۔ جیسے مسلمانوں کے لیے نبی اکرمﷺ اور صحابہ کرامؓ کی سیرت و کردار نمونہ و معیار ہے۔
36:59 ہر ملت کی مضبوطی میں مُستحکم سیاسی نظام اور مصالح اور مفاسد کی رعایت بھی لازمی و ضروری ہے۔
34:29 ملتوں کے اُمور کا تحلیل و تجزیه،ظلم وجور، جنگ و جدال اور دیگر خرابیاں پیدا ہونے والی وجوہات اور مولانا سندھیؒ کی سطعات کے مقدمے میں اہم بحث، نیز ملتوں کی اصلاح و درستگی کے لیے اِمامِ راشد ( نبی الانبیا حضرت محمد ﷺ) کی بعثت کی ضرورت و اہمیت

43:57 مَنہجِ اِنقلابِ نبویﷺ سابقہ ملتوں کی اِصلاح و درستگی ، ملتِ اسلام کی سیاسی تشکیل اور غلبے کے لیے اِمامِ راشد (حضرتِ محمد ﷺ) کے متعین کردہ تین اصول
۔۔ نبوی اِنقلاب کا پہلا اَساسی اُصول: قومِ قریش کو رشد و ہدایت کی دعوت، تزکیّہ قلوب، ان کے احوال کی درستگی ، اپنے مقاصد کے لیے آلہ کار بنایا اور دنیا بھر میں انقلابی جدوجہد کرنا
46:18 پہلے اصول کی تفصیل: آپؐ کی شریعت کے تین بنیادی امور:
46:18 ۱۔ عرب و عجم کے متمدن معاشروں کے آفاقی برّو اِثم اور سیاستِ ملیّہ کے اصول آپؐ کی شریعت کا مادہ ہیں۔
53:10 ۲۔ جس قوم (عرب) میں نبی مبعوث ہوئے تو عملی نظام کی تشکیل میں اس قوم کے علمی منہج اور ارتفاقات (مثلا: عرب کا طور اور طریقے) کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔
1:01:06 ۳۔ ہر قوم پرحضورﷺ کے متعین کردہ تشریعی نظام کی پابندی لازمی و ضروری ہے۔
1:17:13 کسری و قیصر کی حکومتوں کو شکست دینا اور ان کے مقبوضات پر قبضہ کرنا، یہی دینِ اسلام کا بین الاقوامی غلبہ ہے۔
1:22:47 "اِزالة الخِفاء عَن خِلافة الخُلُفاء" میں دینِ اسلام کے بین الاقوامی غلبے کا مکمل اور تفصیلی ذکر
1:33:29 ایڈیم سمتھ سے ۶۰ سال پہلے اور کارل مارکس سے ۱۵۰ سال پہلے، شاہ ولی اللہ دہلویؒ نے انقلابی اصول متعارف کرائے۔
1:40:01 نبوی اِنقلاب کا دوسرا اَساسی اُصول: خِلافتِ عامہ کے قیام کے نظریے کے ساتھ قرآن و حدیث کی تعلیم و تربیت اور جماعت سازی کا عمل
1:47:20 خُلفاءِ راشدین کی حمیّتِ دین کی اہمیت اور مولانا سندھیؒ کا اس عبارت سے انقلابی نظریے کا استخراج و استنباط
1:49:48 نبوی اِنقلاب کا تیسرا اَساسی اُصول: غلبۂ دین کے جدوجہد اور تین جماعتیں
1:54:06 تمام اَدیان پر غلبۂ دین کے اَسباب:
۱۔ دینِ اسلام کے شعائر کا تمام اَدیان کے شعائر پر غلبے کا اِعلان
۲۔ ظالموں کی طاقت و قوت ختم کر نا
۳۔ کافروں کی دیت، قصاص، نکاح اور حکومتی معاملات میں حیثیت (امام شافعیؒ کے مذہب پر شاہ صاحبؒ یہ موقف اپنایا ہے۔)
۴۔ برّ و اِثم کی عملی شکلوں پر کاربند رہنے پر لوگوں کو مجبور کیا جائے گا۔
۵۔ غلبۂ دین کے لیے یہ بھی لازمی و ضروری ہے کہ جمہور لوگوں کے سامنے دینِ حق کی خوبیاں اور غلط نظام کی خرابیاں عقلی دلائل و براہین سے اَلَم نَشرَح کی جائیں۔

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
ستمبر 12, 2023