حجۃ اللہ البالغہ | 051 | نماز کے اسرار | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 51

مبحثِ خامس: برِّ و اِثم (نیکی و بدی) کے معیارات اور ان کے بنیادی اصول

باب: 09

تقرُّبِ الہی میں نماز کی اہمیت ، اسرار ، مقاصد و فوائد اور ازالۂ حجابات میں کردار


مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 10 ؍ اپریل 2019ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

👇

0:00 آغاز درس

انسانوں کی صلاحیت کے اعتبار سے نماز کے تین درجات

0:23 انبیا علیهم السلام ، متبعین صدیقین اور دیگر افراد کی نماز کے ذریعے ذاتِ باری تعالی سے قربِ الہی کی کیفیات

انواراتِ الہیہ اور حظیرة القدس کی تجلیات سے پیدا شدہ تعظیم، خضوع اور مناجات کی اعلیٰ ترین حالت

19:38 حظیرة القدس سے عشق کے تعلق میں نماز کی اساسی اہمیت اور ہمت (انسان کی تمام قوتوں کے ایک فکر پر ارتکاز) میں اس کا کلیدی کردار

23:30 نمازکی بنیادی ہییت و کیفیت (دل سے خشوع و خضوع ، اس کا زبان سے اظہار اور اعضاء کا عجز و انکسار )

28:26 مذاہب و اقوام میں عظمت کی مسلمہ تین حالتیں (قیام , رکوع (سر جھکانا ) اور سجدہ (چہرے کو مٹی سے ملانا )

35:38 احسن الصلوة (سب سے عمدہ اور بہترین نماز)

40:13 اُمّ الاعمال (نماز) کی جگہ صرف ذکر اور فکر و مراقبہ پر اکتفا کی سوچ گمراہی ہے۔ (سوال کا جواب)

49:18 نماز بہت ساری عبادتوں کا مرکب مجموعہ اور حظیرة القدس تک رسائی کے لیے قوی الاثر تریاق

59:47 نماز کے فوائد:

• معراج المؤمنین اور اللہ کی محبت ، رحمت اور نور میں فنا اور گناہوں کے کفارے کا ذریعہ

• حجابات (سوءِ معرفت ، الرسم (غلط سسٹم) اور طبع) کے ازالہ کرنے اور نفس کو عقل کے تابع کرنے میں سب سے زیادہ نفع بخش


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان

https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
جون 11, 2023