مسجد دور ہونے کے سبب جمعہ نماز کا حکم

زمره
عبادات و اخبات الٰہی
سوال

ہم ایک غیر اسلامی ملک میں رہ رہے ہیں، مسجد یہاں سے کافی دور ہے، تو کیا ہمارے اوپر جمعہ کی نماز فرض ہے؟ دوسرا یہ کہ یہاں پر خنزیر کا گوشت عام ہے تو ایسی جگہ جہاں خنزیر بکتا ہو، جاب کرنا جائز ہے؟

جواب

الجواب حامداً و مصلیاً و مسلما
(1) غیر اسلامی ملک میں بھی نماز جمعہ کی شرائط پائے جانے کے سبب وہاں مقیم مسلمانوں پر جمعہ کی اقامت فرض ہے۔ لہذا صورت مسئولہ میں جمعہ کی فرضیت کے لیے مسجد کا ہونا شرط نہیں ہے اگر مسجد کافی دور ہو تو مسجد کے علاوہ بھی کسی کھلے گھر یا میدان وغیرہ میں (جہاں سب کو آنے کی اجازت ہو) جمعہ ادا کرنا جائز ہے۔
​(2) جس طرح مسلمان کے لیے خنزیر کا گوشت کھانا حلال نہیں ہے، ایسے ہی مسلمان کا خنزی​ر کا کاروبار یا اس جگہ پر ملازمت اختیار کرنا بھی جائز نہیں ایسی صورت میں فوراً کسی ایسی جگہ نوکری تلاش کرنی چاہیے جہاں خلافِ شرع امر کا ارتکاب نہ ہو۔
فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب​

تاریخ اور وقت
جولائی 10, 2025 @ 03:09شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں