زمره
شرور و فتن
فتوی نمبر
0028
سوال
چارسدہ میں اکثر دن کے وقت کچھ نامعلوم لوگ گھروں میں مفت مصاحف تقسیم کرتے ھیں، اس پر فتن دور میں ایسا عمل قادیانی بھی کر سکتے ھیں، لہذا گزارش ہے کہ قادیانیوں کے پرنٹ شدہ مصاحف کی کوئی نشانیاں بتا دی جائیں تاکہ اس کا سدباب کرنے کے لئے اقدامات کر سکیں۔
جواب
پاکستان میں قرآن کریم کی طباعت یعنی چھاپنے کے حوالے سے باقاعدہ قانون موجود ہے جو بھی شخص یا ادارہ قرآن پاک کی طباعت کرکے اسکی اشاعت کرنا چاہتا ہے تو اسے پہلے قانون کے مطابق حکومت سے اجازت لینا لازمی ہوتی ہے ورنہ اس کے خلاف قانون کاروائی ہوتی ہے اسلئے قرآن کریم کی غلط طباعت کے چانس بہت کم ہیں، لیکن پھر بھی اگر کہیں شک ہو تو کسی پختہ حافظ یا قابل عالم دین کو دکھا کر تسلی کر لی جائے اور قرآن حکیم جو حکومت کے منظور شدہ بورڈ سے تصدیق شدہ ہو، وہی خرید کیا جائے۔
واللہ اعلم بالصواب
مقام
چارسدہ
تاریخ اور وقت
مارچ 08, 2024 @ 05:34صبح