حالتِ اقامت کی قضا نمازیں حالتِ سفر میں پڑھنا

زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0084
سوال

​ایک مسافر کسی شہر میں کسی کام کے سلسلے میں چند دن ٹھہرتا ہے، وقت ملنے کی وجہ سے وہ ان نمازوں کی قضا کرنا چاہتا ہے جو ماضی میں کسی وجہ سے ادا نہیں کرسکا تھا۔ کیا وہ ان نمازوں کی قضا میں بھی قصر کرے گا یا بغیر قصر پوری رکعتیں پڑھنا ضروری ہیں؟

جواب

جو نمازیں حالت اقامت (گھر) میں نہیں پڑھ سکا، اگر سفر میں ان کی قضا کرنا چاہتا ہے تو وہ نمازیں مکمل بغیر قصر کے پڑھنی ہوں گی اور پوری رکعتیں پڑھنا ضروری ہیں۔

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
اگست 26, 2025 @ 06:26شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں