کمیٹی پر زکوٰۃ کا حکم

زمره
زکوٰۃ
فتوی نمبر
0003
سوال

کسی شخص نے 20 لاکھ کی کمیٹی ڈالی ہے کہ جیسے ہی نکلے گی بچوں کے لیے گھر خریدوں گا۔ اب دوسرے ماہ ہی اس کی کمیٹی نکل آئی جب کہ 20 لاکھ  اسے اۤئندہ 40 ماہ میں ابھی چکانا ہے ۔ کیا ان 20 لاکھ پر اس شخص پر زکوٰۃ لاگو ہوتی ہے۔

ولسلام 
ظفرالدین، لاڑکانہ

جواب

الجواب باسم ملھم الصدق والصواب
صاحبِ نصاب وہ شخص ہے جس کے پاس موجود رقم یا سرمایہ اس کی بنیادی حاجات اور قرض کے علاؤہ ہو۔ صورت مسئولہ میں اس شخص کے پاس 20لاکھ  روپے  بطور قرضہ ہے ، جو ہر ماہ مخصوص مقدار میں اس نے واپس کرنا ہے ۔ اس لئے اس رقم پر زکوٰۃ واجب نہیں ۔

واللہ اعلم باالصواب

مقام
لاڑکانہ
تاریخ اور وقت
ستمبر 24, 2023 @ 06:11شام