آن لائن آمدن

زمره
آن لائن اپلی کیشن
فتوی نمبر
0006
سوال

ایک  آن لائن ایپ ہے اُس کا تعلق دنیا میں ہونے والے فٹ بال کے میچز کے ساتھ ہے اس ایپ پر مختلف آپشنز ہیں ہار جیت پر جوا بھی لگتا ہے مگر ایک آپشن ایسا بھی ہے کہ اگر اُس پر ہم عمل کریں تو ہر حال میں ہمیں 0.78% رقم ملتی ہی۔ تفصیل نیچے بیان کر رہا ہوں۔

سب سے پہلے اس ایپ پر اکاؤنٹ بنتا ہے اُسکے بعد ہم اپنے اکاؤنٹ میں کچھ رقم ڈالتے ہیں پھر ایپ والوں کی طرف سے کچھ بونس بھی ہمیں ملتا ہے پھر روز ہم ایپ کو اوپن کرتے ہیں کسی بھی میچ کے آپشن کو کلک کرتے ہیں اور پھر ایک ایسا آپشن سلیکٹ کرتے ہیں کے چاہے دنیا میں ہونے فٹ بال کا میچ کوئی بھی ٹیم جیتے ہمیں بس اپنی اکاؤنٹ میں موجود رقم کا 0.78% یا کوئی اور مخصوص فیصد جو ہمیں میچ سے پہلے لکھی ہوئی بتا دی جاتی ہے وہ میچ کے ختم ہونے کے بعد ہمیں مل جاتی ہے۔ مطلب ہم اُس میچ میں اکاؤنٹ میں موجود رقم انویسٹ کرتے اور میچ ختم ہونے کے بعد ہمیں کچھ رقم منافع کے طور پر ملتی ہے۔ اور پھر ہم اس رقم کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں ڈال کا کیش کروا لیتے ہیں۔ اس طرح سے کمائے جانے والے پيسیوں کے بارے میں اسلام کیا حکم دیتا ہے۔

اسے حلال سمجھا جائے یا حرام

جواب

الجواب حامداً ومصلیا ومسلما: اس  ایپ کی طرف  سے دی جانے والی رقم جو کوئی بھی فرد وصول کرتا ہے اس کی اصل بنیاد وہ رقم ہے جو اس فرد نے ایپ کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی ہوتی ہے اس جمع شدہ رقم کے حوالے سے ایپ اونر کے ساتھ اس شخص کا کوئی معائدہ شراکت نافع ونقصان کی شرکت پر نہیں طے پایا جو کہ کاروبار کی شرعی صورت بن سکے لہذا اضافی رقم جو انعام یا نفع کی صورت میں ملے گی وہ سود ہو گا جو کہ حرام ہے۔
نیز اس طرح کی ایپس اکثر و بیشتر فراڈ پر مبنی ہوتی ہیں۔ یہ ایک وقت تک تو قابل استعمال ہوتی ہیں اور ممبرز کو زیادہ نفع  کا لالچ دیتی ہیں اور جب ممبرز کی طرف سے اچھی خاصی رقم جمع ہو جائے تو اچانک ایپس بند کر دیتے ہیں۔ 
ممبر اپنی رقم کا کس سے مطالبہ کرے؟ جواب دہ کوئی فرد یا ادارے نہیں ہوتا۔ یہ دھوکہ، فراڈ اور لالچ کا کھیل ہے، اس میں کسی قسم کی کوئی معاشی سرگرمی نہیں۔
واللہ اعلم بالصواب

مقام
ملتان
تاریخ اور وقت
دسمبر 14, 2023 @ 06:32شام