طلاق ثلاثہ کا حکم

زمره
نکاح و طلاق
فتوی نمبر
0009
سوال

میں نے اپنی بیوی کو فون پر تین طلاق دیں ہیں میرے الفاظ تھے

میں تمہیں طلاق دیتا ھوں میں تمہیں طلاق دیتا ہوں میں تمہیں طلاق دیتا ہوں لیکن اس نے ایک سن کر فون بند کر دیا تھا دوبارہ فون کرنے پر اس نے کہا کہ اس نے ایک بھی نہیں سنی

برائے کرم بتائیں کیا طلاق ہوئی یا نہیں ۔

جواب

الجواب وباللہ التوفیق!

واضح رہے کہ طلاق واقع ہونے کے لیے بیوی کا اپنے شوہر کے پاس موجود ہونا یا طلاق کے الفاظ اپنے کانوں سے سننا لازمی و ضروری  نہیں ہے۔ اگر بیوی کو اس کی موجودگی میں طلاق دی جائے تب بھی طلاق واقع ہو جائے گی اور اگر شوہر نے بیوی کی عدم موجودگی میں طلاق دی ہو اور خود اس کا اقرار کر لیا تب بھی طلاق واقع ہو جائے گی۔
صورتِ مسئولہ میں جب شوہر نے تین طلاقیں واقع کرنے کا اقرار کر لیا ہے تو تین طلاقیں واقع ہو چکی ہیں اور بیوی شوہر کے نکاح میں نہیں رہی بلکہ اس پر حرام ہو چکی ہے۔ اب مطلقہ کے احکامات اس پر لاگو ہوچکے ہیں۔ وہ اپنی عدت مکمل کرے گی۔ 
فقط واللہ اعلم

مقام
Hyderabad
تاریخ اور وقت
دسمبر 19, 2023 @ 08:21صبح