کریپٹو کرنسی

زمره
بیوع (خرید وفروخت)
فتوی نمبر
0011
سوال

کیا بٹ کوائن اور کریپٹو کرنسی سے پیسہ کمانا حلال ہے؟
 کیا ہم اس کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں؟

جواب

الجواب حامداً و مصلیا و مسلما:

اصل کرنسی چونکہ سونا چاندی ہے، عالمی سرمایہ دارانہ نظام نے کاغذی کرنسیوں کو اپنے من مانے شرح تبادلہ کے ساتھ رواج دیا ، عوام کے لئے متبادل صورت نہ ہونے کی بنا پر، حکومتوں کی ضمانت کی وجہ سے اس کو متبادل کرنسی کی صورت میں قبول کرلیا گیا ہے۔ اور بٹ کوائنیز اور کریپٹو کرنسی ، اسی عالمی نظام کا ایک اور دھوکہ ہے اور اس پر دنیا کے بیشتر ممالک نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اور اس کے پرائیویٹ کرنسی کے طور پر استعمال ہونے کی وجہ سے حکومتوں کو بھی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ اور عالمی مالیاتی ادارے اور حکومتیں اس کو بطور کرنسی تسلیم نہیں کرتے اور اس کے تحفظ کی ضمانت نہیں دیتے لہذا یہ کسی تعریف کے مطابق بھی کرنسی شمار نہیں کی جا سکتی اور اس میں غرر اور قمار جیسی مشابہتیں بھی پائی جاتی ہیں ،لہذا موجودہ صورت میں اس کا استعمال شرعی جواز نہیں رکھتا۔

واللہ اعلم

مقام
راولپنڈی
تاریخ اور وقت
دسمبر 23, 2023 @ 01:09صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں