قسطوں پر کار خریدنا

زمره
بیوع (خرید وفروخت)
فتوی نمبر
0007
سوال

بنک سے گاڑی قسطوں میں لینے کے بارے میں کیا حکم ہے۔ کیا یہ حرام کے زمرے میں آتا ہے؟

جواب

بینک سے گاڑی قسطوں پر لینا چند شرائط ضروری ہیں۔
(1) عقد کرتے وقت گاڑی کی قیمت متعین ہو۔
(2) معاملہ بھی طے ہو کہ نقد ہے یا ادھار۔
(3) اقساط کی مدت طے ہو۔ 
(4) ادائیگی قسط میں تاخیر کی صورت میں کوئی جرمانہ وصول نہ کیا جاتا ہو۔
(5) یہ بھی پیش نظر رہے قسط میں ادا کی جانے والی رقم کرایا نہ ہو بلکہ اصل قیمت کی ادائیگی ہو۔
ان شرائط کے ساتھ بینک سے قسطوں پر گاڑی خریدنا جائز ہے۔
مگر بینک ان شرعی شرائط کی پاسداری نہیں کرتے۔
 اولا تو مارکیٹ کی قیمت سے بہت زیادہ قیمت وصول کرتے ہیں جو غبن فاحش کے زمرے میں آتا ہے، نیز تاخیر کی صورت میں جرمانہ وصول کرتے ہیں۔ جبری تبرع و صدقے کا التزام کرواتے ہیں جس کی وجہ سے بھی عقد ناجائز ہو جاتا ہے۔  واللہ اعلم بالصواب

مقام
اسلام آباد
تاریخ اور وقت
دسمبر 14, 2023 @ 07:20صبح
ٹیگز