ڈرانے کی نیت سے طلاق معلق کے الفاظ ادا کرنے کا حکم

زمره
نکاح و طلاق
فتوی نمبر
0019
سوال

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ 
حضرت  جی
ایک دوست نے سوال کیا ہے ۔ کہ میں نے اپنی بیوی کو کہا اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے نکل گئے  تو ،،میرا تیرا نکاح ختم. یہ الفاظ میں نے اپنی بیوی کو ڈرانے کے لیے کہا ہے اس میں میری نیت طلاق کی نہیں تھی ۔
تو کیا اس صورت میں اگر بیوی خاوند کی اجازت کے بغیر نکل گئی ۔ تو کیا طلاق واقع ہوگی ۔

جواب

صورت مسئولہ میں فقہاء کے ہاں یہ الفاظ کنایات میں سے ہیں اگر بولنے والے کی نیت طلاق کی نہیں، تو طلاق واقع نہیں ہوگی فقط

واللہ اعلم 

مقام
Sawat
تاریخ اور وقت
فروری 28, 2024 @ 09:13صبح