فتوی نمبر
0013
سوال
السّلام علیکم،
ہمارے ایک دوست ہیں اُنہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے، اُن کا کہنا ہے 3 مرتبہ سے کہیں زیادہ مرتبہ طلاق کا لفظ دہراتے ہوئے میں نے بیوی کو طلاق دے دی ہے، مگر کُچھ دنوں بعد میان بیوی دونوں پشیمان ہوئے اور اُنہوں نے آپس میں رہنے کا فیصلہ کرکے ساتھ رہنا شروع کردیا ہے، کیا طلاق واقع ہوچکی ہے؟ طلاق واقع ہونے کے بعد اُنکا ساتھ رہنا کیسا ہے؟
جواب
الجواب! حامداً و مصلیاً و مسلماً
مسٸولہ صورت میں طلاق مغلظہ واقع ہو گٸی ہے۔ اب اس کے بعد دونوں کا آپس میں اکٹھے رہنا گناہ کبیرہ ہے۔ دونوں توبہ و استغفار کریں۔ بیوی شوہر سے علیحدگی اختیار کرکے عدت گزارنے کے بعد والدین کے ہاں چلی جاۓ۔
واللہ اعلم بالصواب!
مقام
کراچی
تاریخ اور وقت
جنوری 08, 2024 @ 07:24شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں