فجر کی سنتیں قضا کرنے کا حکم

زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0580
سوال

اگر فجر کی نماز قضا ہوجائے یا فرض تو پڑھ لیے لیکن سنتیں رہ جائیں تو ان دونوں صورتوں میں سنتوں کی ادائیگی کا کیا حکم ہے؟

جواب

(1) اگر نمازِ فجر قضا ہوجائے تو اسی دن زوال سے پہلے قضا کرنے کی صورت میں فرض اور سنت دونوں پڑھیں گے، لیکن زوال کے بعد قضا کرنے کی صورت میں صرف دو رکعات فرض کی ادائیگی کافی ہے، کیوں کہ زوال کے بعد سنتوں کی قضا درست نہیں ہے۔
(2) اگر صرف سنتیں رہ جائیں تو ان کی قضا طلوعِ آفتاب کا مکروہ وقت گذرنے کے بعد، زوالِ آفتاب سے پہلے تک کرلے۔​

مقام
محراب پور
تاریخ اور وقت
نومبر 03, 2026 @ 05:38صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں