زمره
نکاح و طلاق
فتوی نمبر
0581
سوال
اگر کسی عورت کے پیٹ میں ناجائز تعلق (زنا) کے نتیجے میں حمل ہو، تو کیا اس سے نکاح کرنا جائز ہے؟
جواب
حمل جب زنا سے ہو تو حاملہ کا نکاح زانی اور غیر زانی دونوں سے صحیح ہوجاتا ہے، یعنی خواہ زانی سے نکاح کرے یا غیر زانی سے، اگر زانی سے ہو تو وہ دورانِ حمل وطی (ہمبستری) بھی کرسکتا ہے اور غیر زانی سے نکاح ہو تو وہ وضعِ حمل (بچہ پیدا ہونے) سے پہلے وطی نہیں کرسکتا۔ (كفايت المفتى، كتاب النكاح، الفصل السابع فيما يتعلق بنكاح الحاملة والمزنية، ١٠١/٧، ط: اداره الفاروق كراچی)
مقام
کرم ایجنسی
تاریخ اور وقت
اکتوبر 31, 2026 @ 09:35شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
