ہوائی جہاز میں نماز کا حکم

زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0578
سوال

 ہوائی جہاز میں نماز پڑھنے سے ادا ہو جائے گی یا اس کو دوبارہ ادا کرنا پڑے گا؟

جواب

​فقہاء نے ہوائی جہاز میں نماز ادا کرنے کو کشتی پر قیاس کرتے ہوئے درست قرار دیا ہے۔ جس طرح کشتی میں نماز جائز ہے اسی طرح ہوائی جہاز میں بھی درست ہے۔ دیگر شرائط (استقبالِ قبلہ اور قیام وغیره) کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔
جس طرح کشتی یا بحری جہاز میں بواسطہ پانی زمین کے ساتھ اتصال ہے اسی طرح ہوائی جہاز میں بھی بواسطہ ہوا و فضا زمین کے ساتھ اتصال موجود ہے۔ لہذا سجدہ جو کہ وضع الجبھۃ على الارض (زمین پر پیشانی رکھنا) ہے، بالواسطہ زمین پر ہی ادا ہوتا ہے، اس لیے ہوائی جہاز میں نماز صحیح ہوگی۔​

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
اکتوبر 28, 2026 @ 08:12صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں