زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0667
سوال
ظہر کی جماعت میں شامل ہونے کی صورت میں اگر پہلے والی چار رکعت سنت مؤکدہ رہ جائیں تو جماعت کے بعد دو رکعت سنت پہلے ادا کی جائے یا چار رکعت پہلے والی؟
جواب
اگر ظہر کی جماعت میں شامل ہونے کی وجہ سے کسی شخص کی چار رکعت سنتِ مؤکدہ رہ جائیں تو فرض نماز سے فراغت کے بعد افضل یہ ہے کہ پہلے ظہر کے بعد والی دو رکعت سنت مؤکدہ ادا کرے، اس کے بعد چھوٹی ہوئی چار رکعت سنتِ مؤکدہ ادا کرے۔
مقام
محراب پور
تاریخ اور وقت
اکتوبر 13, 2026 @ 05:40شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
