زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0573
سوال
اگر سجدہ سہو کی ضرورت نہیں تھی لیکن پھر بھی کردیا تو نماز پر کوئی فرق پڑے گا؟
جواب
وجوب کے اسباب کے بغیر بلا ضرورت سجدہ سہو کرنا نماز میں ایک زائد فعل کا اضافہ ہے، اس لیے بلا ضرورت سجدہ سہو کرنا جائز نہیں ہے۔ البتہ اگر کسی شخص کو یہ گمان ہوا کہ اس پر سجدہ سہو واجب ہوگیا ہے اور سجدہ سہو کرنے کے بعد اس کو معلوم ہوا کہ اس پر سجدہ سہو لازم نہیں تھا، تو اس صورت میں اس کی نماز درست ہوجائے گی، اعادہ کی ضرورت نہیں۔
مقام
خیرپور
تاریخ اور وقت
اکتوبر 12, 2026 @ 05:27شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
