ایک سے زائد رکعتوں میں ایک ہی سورت پڑھنا

زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0575
سوال

دو رکعت والی نماز ، نمازِ وتر یا چار رکعت سنت ادا کرتے وقت پہلی رکعت میں سورۃ الناس پڑھ لی تو بقیہ رکعات میں کونسی سورۃ پڑھی جائے؟

جواب

​دو رکعت والی نماز کی پہلی رکعت، نمازِ وتر کی پہلی یا دوسری رکعت، یا چار رکعت سنت کی پہلی، دوسری یا تیسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الناس پڑھ لی تو بقیہ تمام رکعات میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الناس پڑھنا بہتر ہے۔ البتہ قصداً ایک سے زائد رکعات میں ایک ہی سورت پڑھنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

مقام
سکھر
تاریخ اور وقت
ستمبر 29, 2026 @ 12:44صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں