کان یا ناک سے خون نکلنے کی صورت میں وضو کا حکم

زمره
طہارت و پاکیزگی
فتوی نمبر
0559
سوال

وضو کے بعد کان یا ناک صاف کرتے ہوئے، یا گلے سے بلغم نکالتے ہوئے تھوڑا سا خون نکل آئے تو کیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

(1) کان یا ناک سے خون، پیپ یا کوئی ناپاک چیز بہہ کر ایسی جگہ پہنچ جائے جس کا وضو یا غسل میں دھونا فرض ہے (جیسے ناک کی نرم ہڈی یا کان کے سوراخ کا ظاہری حصہ) تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا اور نماز کے لیے دوبارہ وضو کرنا ضروری ہوگا۔

(2) وضو کے بعد بلغم میں خون آنے کی صورت میں اگر خون بلغم پر غالب ہو (یعنی بلغم کا رنگ سرخی مائل ہوجائے) تو وضو ٹوٹ جائے گا۔ اور اگر بلغم خون پر غالب ہو (یعنی بلغم کا رنگ سفید یا پیلا ہو) تو وضو نہیں ٹوٹے گا۔

واللہ اعلم بالصواب

مقام
سبی
تاریخ اور وقت
ستمبر 28, 2026 @ 02:03صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں