زمره
حقوق و آداب معاشرت
فتوی نمبر
0664
سوال
کیا شوہر کی اجازت کے بغیر اس کے پیسے اپنے خرچ کے لیے اٹھانا جائز ہے؟
جواب
بیوی کا نان و نفقہ شوہر پر واجب ہے، اس لیے جو اخراجات نان و نفقہ کے دائرے میں آتے ہوں اور شوہر استطاعت کے باوجود اخراجات ادا نہ کرے بلکہ بخل سے کام لے تو بیوی ضرورت کی حد تک، بغیر اسراف کے، اس کی اجازت کے بغیر لے سکتی ہے۔
لیکن اس کو عادت بنا لینا میاں بیوی کے اعتماد اور ان کے باہمی تعلق میں بگاڑ کا سبب بن سکتا ہے، لہذا بہتر یہ ہے کہ شوہر کو اعتماد میں لے کر اپنی جائز ضروریات اس کے سامنے رکھی جائیں اور شوہر کو بھی چاہیے کہ حسبِ استطاعت بیوی کی ضروریات کو پورا کرے اور ان سے چشم پوشی نہ برتے۔ ورنہ شوہر مالی وسعت ہونے کے باوجود نان و نفقہ کے جائز حقوق ادا نہ کرنے پر گنہگار ہوگا۔
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
ستمبر 27, 2026 @ 04:27صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
