زمره
حظر و اباحت
فتوی نمبر
0543
سوال
ایک شخص نے مصنوعی دانت لگوا رکھے ہیں۔ کیا غسلِ جنابت میں ان کا نکالنا ضروری ہوگا؟
جواب
مصنوعی دانت دو طرح کے ہیں:
(1) ایک قسم اُن مصنوعی دانتوں کی ہے جو منہ میں فٹ نہیں کیے جاتے بلکہ حسب ضرورت نکالے اور لگائے جاتے ہیں۔ غسلِ جنابت کے لیے ان کو نکالنا ضروری ہوگا۔ نکالے بغیر غسل نہیں ہوگا۔
(2) دوسری قسم اُن مصنوعی دانتوں کی ہے جنہیں منہ میں مستقل طور پر اس طرح فٹ کیا جاتا ہے کہ انہیں نکالنا مشکل ہوتا ہے۔ یہ دانت اصل دانتوں کے حکم میں ہیں۔ انہیں نکالے بغیر غسلِ جنابت درست ہوگا۔
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
ستمبر 18, 2026 @ 02:29شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
